Naseem Vicky Reveals Heartbreaking Reality Of Stage Dancers
"لوگوں کو صرف اسٹیج پر نظر آنے والی چمک دکھائی دیتی ہے، مگر ان ڈانسرز کی زندگی کے پیچھے ایسی تلخ کہانیاں ہیں جن کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے۔ صرف لڑکیاں ہی نہیں بلکہ کئی نوجوان لڑکے بھی بیک گراؤنڈ ڈانسر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ یہ سب زیادہ تر ایسے گھروں سے آتے ہیں جہاں حالات انتہائی خراب ہوتے ہیں۔ کوئی اپنے والدین کے علاج کے لیے پیسہ کما رہا ہوتا ہے، کسے کے ماں باپ کو کینسر ہوتا ہے، کسی پر پورے خاندان کی ذمہ داری ہوتی ہے، اور کچھ اتنے مسائل کے دباؤ میں آتے ہیں کہ وہ مجبوراً اسٹیج کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی اپنی خوشی سے اس طرح اسٹیج پر نہیں آتا۔”
یہ حیران کن باتیں سامنے لائی ہیں معروف تھیٹر، فلم اور ٹی وی اداکار نسیم وکی نے، جو تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ اس میدان سے وابستہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجابی تھیٹر کے پردے پر دکھائی دینے والی دنیا حقیقت سے بہت مختلف ہے اور پسِ پردہ کہانیاں کہیں زیادہ کڑوی اور کالی ہیں۔
اداکار نے یہ بھی کہا: "میں فحاشی کو جائز نہیں کہتا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ غربت اور مجبوری ہی کسی لڑکی کو ڈانس کرنے پر آمادہ کرتی ہے۔ بھوک اور حالات کے ہاتھوں وہ یہ سب کرنے پر مجبور ہو جاتی ہیں۔”
نسیم وکی نے اپنی ذاتی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیوی بھی شادی سے پہلے اسٹیج آرٹسٹ تھیں، مگر شادی کے بعد انہوں نے یہ شرط رکھی کہ یہ پیشہ چھوڑنا ہوگا۔ "میں جانتا ہوں کہ اسٹیج پر خواتین کو کس طرح استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی لیے میں نے کبھی کسی خاتون کو اپنے ڈرامے میں پہلا موقع نہیں دیا بلکہ ہمیشہ انہیں کسی اور شعبے کی طرف جانے کا مشورہ دیا۔”
ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھیڑ دی ہے۔ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ آخر یہ غربت اور مجبوری کا کھیل کب تک جاری رہے گا اور تھیٹر کی اس تاریک حقیقت کا حل کب سامنے آئے گا؟
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Naseem Vicky Reveals Heartbreaking Reality Of Stage Dancers and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Naseem Vicky Reveals Heartbreaking Reality Of Stage Dancers to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.