اکلوتے بیٹے کو گھر کے باہر مار دیا تھا ۔۔ ماضی کی خوبصورت لیجنڈری اداکارہ روحی بانو کیسے پاگل ہو کر دنیا سے رخصت ہو گئی تھیں، ویڈیو

اپنوں کے احساس و خیال کا وقت آنے پر ہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ ہمارے کتنے سگے ہیں ۔ پاکستان کی بہترین و مشہور اداکار روہی بانو سڑکوں پر بھکاری بن کے گھومتی رہیں پر کسی نے ان کا ہاتھ نہ پکڑا جبکہ ایک وقت تھا کہ ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے لاہور کے علاقے گلبرگ میں ان کی رہائش گاہ کے باہر ہجوم لگا رہتا تھا۔

مختلف ڈائریکٹر اور پروڈیوسر انہیں فلم و ڈرامے میں بطور ہیروئن لینے کیلئے مہینوں انتظار کرتے لیکن پھر سال 2005 کا ایسا سال آیا جس نے روہی بانو پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ جی ہاں کچھ یوں کہ ان کا بیٹا گھر سے باہر کسی کام کیلئے گیا اور گھر واپسی پر نامعلوم افراد نے اسے مار دیا ۔ جب یہ خبر ان تک پہنچی تو یہ اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھیں۔

کیونکہ بیٹے سے یہ بہت زیادہ پیار کرتیں تھیں۔ بس پھر کیا تھا روہی بانو شہر کی گلیوں میں یوں گھومتی کہ لوگ اسے بھکاری سمجھتے جو کبھی لذیز پکوان کھایا کرتی تھی وہ اب باسی کھانا کھاتی ۔ بیٹے کا غم اس قدر زیادہ تھا کہ اس نے اسے کمزور اور وقت سے پہلے ہی بوڑھا کر دیا۔

مزید یہ کہ آخری سالوں میں بہن بیرون ملک انہیں علاج کی غرض سے لے گئیں لیکن دوران علاج معلوم ہوا کہ انہیں ذہنی مسائل کے علاوہ گردوں کا بھی مسئلہ ہے ۔ پھر وہاں ہی کچھ دنوں بعد یہ 2019 میں انتقال کر گئیں۔

آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ آخری وقت میں انہیں کئی شوز میں بلایا جاتا۔ اور پرانے دن یاد کروائے جاتے تاکہ انہیں اچھا محسوس ہو اور وہ زندگی کی طرف واپس آسکیں۔ مگر شاید قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

Bete Ko Ghar Ke Bahir Mar Dia Tha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bete Ko Ghar Ke Bahir Mar Dia Tha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bete Ko Ghar Ke Bahir Mar Dia Tha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   3747 Views   |   25 Nov 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اکلوتے بیٹے کو گھر کے باہر مار دیا تھا ۔۔ ماضی کی خوبصورت لیجنڈری اداکارہ روحی بانو کیسے پاگل ہو کر دنیا سے رخصت ہو گئی تھیں، ویڈیو

اکلوتے بیٹے کو گھر کے باہر مار دیا تھا ۔۔ ماضی کی خوبصورت لیجنڈری اداکارہ روحی بانو کیسے پاگل ہو کر دنیا سے رخصت ہو گئی تھیں، ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اکلوتے بیٹے کو گھر کے باہر مار دیا تھا ۔۔ ماضی کی خوبصورت لیجنڈری اداکارہ روحی بانو کیسے پاگل ہو کر دنیا سے رخصت ہو گئی تھیں، ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔