گھر میں بازار جیسا دہی ۔۔ صرف 1سے 2 گھنٹے میں گاڑھا دہی جمانے کا راز جانیں جو کوئی نہیں بتاتا

رمضان المبارک میں کچھ چیزوں کا بے تحاشہ استعمال ہوتا ہے، جن میں تیل، بیسن اور دہی سرِفہرست ہیں۔ دہی تو وہ شے ہے جو کہ سحر و افطار دونوں میں استعمال ہوتا ہے۔ سحری میں لوگ پراٹھے اور روٹی کے ساتھ بھی کھاتے ہیں اور اس کے علاوہ لسی وغیرہ بھی بنالیتے ہیں۔ اس وقت مہنگائی کے اس دور میں لوگوں کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ جس چیز میں کچھ بچت ہوسکے وہ کر لیں۔ گھر میں دہی بنانے سے پیسوں کی بھی بچت ہوتی ہے اور کم خرچ میں زیادہ دہی بھی بن جاتا ہے۔ لیکن اکثر لوگوں سے گھر میں اچھا دہی نہیں جمتا ، جس وجہ سے وہ بازار کا ہی دہی استعمال کرتے ہیں ۔آج ہم آپ کو یہاں بہترین کھوئے جیسی دہی بنانے کی ٹپ بتائیں گے جس پر عمل کر کے آپ بازار سے بھی اچھی دہی گھر میں جما سکتی ہیں۔

دہی جمانے کا طریقہ اور ٹپ:

خالص دودھ ایک لیٹر
دہی ایک چائے کا چمچ
دودھ ابال لیں اور ساتھ ساتھ پھینٹتے جائیں (دہی کو چمچ سے اوپر نیچے کریں کہ جھاگ بنتا جائے)۔
مٹی کے برتن میں جمائیں تو زیادہ اچھا دہی بنے گا۔ دودھ اچھی طرح ابل جائے تو اس کو اس برتن میں ڈالیں جس میں جمانا ہو یا جاگ لگانا ہو۔
اب اس دودھ کو چمچ کی مدد سے خوب اچھی طرح تقریباً 5 منٹ تک پھینٹیں، اس طرح کرنے سے دودھ جب نیم گرم رہ جائے اور اس میں جھاگ بھی بن جائیں جتنے زیادہ جھاگ بنیں گے اتنا ہی بالائی والا گاڑھا دہی جمے گا۔
اب دودھ کو جاگ لگائیں۔ یعنی اس میں دہی ڈالیں گے۔ میٹھی دہی سے جاگ لگائیں گے تو دہی میٹھا جمے گا۔ کھٹی دہی سے جاگ لگائیں گے تو دہی کھٹا جمے گا۔ دہی اگر میٹھی نہ ہو تو اپنے دہی میں ذرا سی چینی ملا لیں تاکہ وہ میٹھا ہو جائے۔
اب ایک لیٹر دودھ میں ایک چمچ دہی ایک کنارے سے اس دودھ میں شامل کریں۔ دودھ کے اوپر موجود جھاگ کو نہ ہلائیں ، بس سائڈ سے دہی اندر ڈال کر ہلکا سا چمچ ہلائیں ۔
پھر اوپر سے کسی المونیم فوائل یا کسی ایسے ڈھکنے سے ڈھانک دیں کہ جس سے ہوا اندر نہ جائے۔ اور اس برتن کو کسی گرم جگہ یا کسی کیبنٹ وغیرہ میں رکھ دیں ۔
اب اسے یا تو رات بھر کے لئے چھوڑ دیں یا پھر دن بھر کے لئے چھوڑ دیں بہترین دہی تیار ہو جائے گا۔

Dahi Jamane Ka Tarika

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Dahi Jamane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dahi Jamane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Munib  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   5132 Views   |   18 Apr 2022
About the Author:

Munib is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Munib is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گھر میں بازار جیسا دہی ۔۔ صرف 1سے 2 گھنٹے میں گاڑھا دہی جمانے کا راز جانیں جو کوئی نہیں بتاتا

گھر میں بازار جیسا دہی ۔۔ صرف 1سے 2 گھنٹے میں گاڑھا دہی جمانے کا راز جانیں جو کوئی نہیں بتاتا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھر میں بازار جیسا دہی ۔۔ صرف 1سے 2 گھنٹے میں گاڑھا دہی جمانے کا راز جانیں جو کوئی نہیں بتاتا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔