ساگو دانے کو تیل میں فرائی کریں اور یہ نئی ڈش بنائیں ! غذائیت سے بھرپور کھانے کی ترکیب جانیں اور آپ بھی بنائیں

ساگودانہ بہت زیادہ غذائیت سے بھرپور ہے اور اس میں مکمل ملٹی وٹامنز اور فری کولیسٹرول ڈائٹیٹیل انزائمز ہوتے ہیں جو اس کو فوائد سے بھرپور بناتے ہیں۔ جب بھی کوئی بیمار ہو تو اس کو ساگو دانہ پکا کر دے دیا جاتا ہے تاکہ وہ توانائی سے بھرپور غذا کھا کر جلدی ہی صحتیاب ہوں۔

کیلشیئم، آئرن اور فائبر سے بھر پور ساگودانہ ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور متاثرہ پٹھوں کی افزائش ہوتی ہے ۔

عموماً گھروں میں اس کو دھو کر دودھ میں پکایا جاتا ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو ایسی منفرد ریسیپی بتانے جا رہے ہیں جس کو جاننے کے بعد آپ ضرور پکاکر کھانے کا سوچیں گے اور ایک نئے انداز کی یہ ریسیپی گھر والے بھی کھا کر آپ کی تعریف لازمی کریں گے۔

سب سے الگ ساگودانہ ریسیپی:

سب سے پہلے ساگودانے کو اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں۔ اب ایک کڑائی میں تیل جو اچھی طرح گرم کریں اور اس میں ساگودانے کو تلیں، مگر دھیان رکھیں کے چمچ چلاتی رہیں ورنہ یہ آپس میں چپک جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی آپ پیاز کے باریک ٹکڑے کاٹ کر ڈالیں، دو ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی، حسبِ ضرورت ٹماٹر اور گوبھی کے باریک ٹکڑے کرکے ڈالیں اور اچھی طرح بھون لیں۔ جب آپ دیکھیں کہ یہ براؤن ہوگیا ہے تو اس میں ایک لہسن کا جوہ اور آدھا چمچ رائی دانہ ڈال کر دو سے تین منٹ دم دے دیں۔ لیجیئے مزیدار اور ذائقے سے بھرپور ساگودانہ تیار ہوگیا ہے۔

اب اس کو وہ لوگ بھی کھانا پسند کریں گے جن کو یہ دودھ میں پکا ہوا نہیں پسند۔

Sagodana Special Recipe

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Sagodana Special Recipe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sagodana Special Recipe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   3986 Views   |   15 Jan 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ساگو دانے کو تیل میں فرائی کریں اور یہ نئی ڈش بنائیں ! غذائیت سے بھرپور کھانے کی ترکیب جانیں اور آپ بھی بنائیں

ساگو دانے کو تیل میں فرائی کریں اور یہ نئی ڈش بنائیں ! غذائیت سے بھرپور کھانے کی ترکیب جانیں اور آپ بھی بنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ساگو دانے کو تیل میں فرائی کریں اور یہ نئی ڈش بنائیں ! غذائیت سے بھرپور کھانے کی ترکیب جانیں اور آپ بھی بنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔