کیا کافی میں لیموں نچوڑ کر پینے سے وزن کم ہوتا ہے؟ جانیں ڈاکٹر اس بارے میں کیا کہتے ہیں

سوشل میڈیا پر اکثر وی لاگرز ایسی باتیں کہہ جاتے ہیں یا صحت کے متعلق ایسے ٹپس شیئر کردیتے ہیں جو عام شہریوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ سردیوں کے موسم میں کافی کا استعمال بڑھ جاتا ہے لیکن کچھ وی لاگرز یہ دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں کہ کافی میں لیموں نچوڑ کر پینے سے وزن تیزی سے کم ہوتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ ماہرین اس سلسلے میں کیا کہتے ہیں۔

کافی میں لیموں نچوڑ کر پینا

ڈاکٹر عروسہ توصیف نیوٹریشنلاجسٹ ہیں۔ مرہم ٹی وی کے وی لاگ میں ڈاکٹر عروسہ نے ایک بلاگر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مختلف دعووں کی حقیقت بیان کی جن میں سب سے پہلی بات انھوں نے یہ کی کہ کافی میں لیموں ڈال کر پینے سے وزن کم نہیں ہوتا البتہ یہ وزن بڑھانے کے عمل کو تیز کرسکتا ہے لیکن اس کے لئے بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ یہ کافی روز نہیں بلکہ ایک دو دن چھوڑ کر استعمال کی جاسکتی ہے اور ایک دن میں ایک سے زائد کپ پینا ہر گز درست نہیں۔

اس سے سر درد میں اضافہ ہوسکتا ہے

کافی میں لیموں ڈال کر پینے سے سر درد کم ہوجاتا ہے اس بارے میں ڈاکٹر عروسہ نے بتایا کہ یہ دعویٰ بالکل غلط ہے الٹا کافی کو کسی سٹرس پھل کے ساتھ ملا کر پینے سے سر درد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

جلد کے لئے اچھا ہے

البتہ چہرے کی جلد اچھی ہونے کے دعوے سے متعلق ڈاکٹر عروسہ کہتی ہیں کہ یہ کسی حد تک درست ہوسکتا ہے کیوں لیموں اور کافی دونوں میں ہی اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں

حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین

البتہ حاملہ، دودھ پلانے والی اور بچے کی خواہشمند خواتین کو اس مشروب سے گریز کرنا چاہیے کیوں کہ یہ بہت زیادہ گرم اور کیفین سے بھرپور ہوتا ہے۔

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   893 Views   |   23 Dec 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کیا کافی میں لیموں نچوڑ کر پینے سے وزن کم ہوتا ہے؟ جانیں ڈاکٹر اس بارے میں کیا کہتے ہیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کیا کافی میں لیموں نچوڑ کر پینے سے وزن کم ہوتا ہے؟ جانیں ڈاکٹر اس بارے میں کیا کہتے ہیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.