سیب کے سرکے کے علاوہ ماہرینِ صحت کون سے سرکے کو صحت کے لئے بہترین قرار دیتے ہیں؟ جانئیے اس کا استعمال اور گھر میں تیار کرنے کا آسان طریقہ

ناریل کو 'سپر فوڈ' کے طور پر دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی ہے، ناریل کا تیل خاص طور پر اس کی صحت مند چربی کے خزانے کے لیے سراہا جاتا ہے ناریل اور ناریل کی مصنوعات کی بہت مانگ دنیا بھر میں بہت زیادہ ہے یہاں تک کہ ناریل کا تیل صحت کے لئے فائدے مند کھانا پکانے کا تیل بن گیا ہے۔
تاہم ایک ناریل کی ایسی بھی مصنوعات ہے جو ابھی تک اسپاٹ لائٹ میں اپنا صحیح مقام حاصل نہیں کر سکی لیکن اگر آپ اس کے فوائد جان لیں تو آپ بھی آج ہی سے اس کا استعمال شروع کر دیں گے وہ مصنوعات کیا ہے آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
دراصل ہم بات کر رہے ہیں، ناریل کے سرکے کی، جی ہاں! ناریل کا سرکہ روایتی پکوانوں میں استعمال ہوتا ہے جبکہ ناریل کا سرکہ گھر میں آسانی سے تیار کیا جا سکتا ہے، ناریل کا سرکہ پکوانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
یہ دنیا بھر میں زیادہ مقبول سیب کے سائڈر سرکہ کے مقابلے میں ذائقہ میں ہلکا ہوتا ہے اور اس کا رنگ ابر آلود، سفید ہوتا ہے، ناریل کا سرکہ گھر پر بھی تیار کیا جا سکتا ہے اور کئی طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ناریل کا سرکہ کیسے تیار کیا جاتا ہے اس سے پہلے ہم سرکہ تیار کرنے کے عمل شروع کریں آئیے ناریل کے سرکہ کے فوائد پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

ناریل سرکہ کے فوائد:

1. بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے

ناریل کے سرکہ میں ایسیٹک ایسڈ ہوتا ہے، جو کہا جاتا ہے کہ بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہے اور انسولین کی حساسیت کو بہتر بناتا ہے خاص طور پر جب کارب سے بھرپور کھانے کے بعد استعمال کیا جائے تو یہ بہترین فوائد فراہم کرتا ہے۔

2. وزن میں کمی کو فروغ دے سکتا ہے

ناریل کا سرکہ وزن کم کرنے والی غذا میں ایک اچھا اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ یہ بھوک کی زیادتی کو روک سکتا ہے اور تندرستی کو فروغ دیتا ہے، ساتھ ہی اس کے استعمال سے چربی تیزی سے کم ہوتی ہے اور وزن گِرتا ہے۔

3. ہاضمے کو فروغ دیتا ہے


ناریل کا سرکہ اور پانی دونوں ہی آنتوں کی صحت کو فروغ دیتے ہیں اور قوت مدافعت کو بھی بڑھاتے ہیں، اس سے ہاضمہ اچھا ہوتا ہے اور ہاضمے کے مسائل دور ہوتے ہیں۔

4. بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے

ناریل کا سرکہ پوٹاشیم سے مالا مال ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے اور دل کی صحت کو فروغ دینے کی کلیدی کردار ادا کرتا ہے یہ خون میں ٹرائگلیسیرائڈز کی سطح کو بھی کم کر سکتا ہے۔
آئیے ناریل کا سرکہ گھر میں بنانے کا طریقہ جان لیتے ہیں۔

گھر میں ناریل کا سرکہ بنانے کا طریقہ:

ناریل کا سرکہ ناریل کے پانی کو خمیر یعنی پرانا کر کے تیار کیا جاتا ہے، گھر میں ناریل کا سرکہ تیار کرنے کا مرحلہ وار عمل یہ ہے۔
1. تھوڑا ناریل کا پانی لیں اور اسے ایک پین میں چھان لیں۔
2. پانی گرم کریں اور اس میں چینی ڈالیں، مکسچر کو اس وقت تک ہلائیں جب تک کہ تمام چینی حل نہ ہو جائے۔
3. اب اس مرکب کو ٹھنڈا ہونے دیں اور ایک بار جب یہ مکمل طور پر ٹھنڈا ہو جائے تو اسے شیشے کے کنٹینر میں ڈال دیں، کنٹینر کو کسی کپڑے سے ڈھانپ دیں اور اسے تقریبا اسے ایک ہفتے کے لیے کسی محفوظ جگہ پر رکھیں۔
4. اب ایک ہفتے بعد اس مرکب میں تھوڑا سا سرکہ شامل کر دیں بعد میں اس مرکب کو چار ہفتوں کے لئے چھوڑ دیں اس دوران یہ سرکہ میں بدل جائے گا۔

احتیاطی تدابیر

اگر آپ بار بار معدے کی تکلیف یا تیزابیت کا شکار جو جاتے ہیں تو آپ کو سرکہ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ انتہائی تیزابیت کا حامل ہے، بصورت دیگر اسے پانی سے گھولنے کے بعد استعمال کر سکتے ہیں، اسے اپنی خوراک میں شامل کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

Coconut Sirka Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Coconut Sirka Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Coconut Sirka Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5338 Views   |   05 Sep 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 January 2025)

سیب کے سرکے کے علاوہ ماہرینِ صحت کون سے سرکے کو صحت کے لئے بہترین قرار دیتے ہیں؟ جانئیے اس کا استعمال اور گھر میں تیار کرنے کا آسان طریقہ

سیب کے سرکے کے علاوہ ماہرینِ صحت کون سے سرکے کو صحت کے لئے بہترین قرار دیتے ہیں؟ جانئیے اس کا استعمال اور گھر میں تیار کرنے کا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سیب کے سرکے کے علاوہ ماہرینِ صحت کون سے سرکے کو صحت کے لئے بہترین قرار دیتے ہیں؟ جانئیے اس کا استعمال اور گھر میں تیار کرنے کا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔