ساس نہیں چاہتی تھیں کہ بہو اداکاری کرے۔۔ کاجول کے کیریئر کی قربانی جس کے بارے میں کبھی بات نہیں کی گئی

1990 میں منظر عام پر آتے ہی چھا جانے والی بالی وڈ اداکارہ کاجول کا جادو آج بھی سر چڑھ کر بولتا ہے۔ کاجول نے اپنے کیریئر کے عروج پر ہی اداکار اجے دیوگن سے شادی کر کے سب کو چونکا دیا تھا کیوں کہ اس زمانے میں شادی کو اداکاراؤں کے کیرئیر کا اختتام سمجھا جاتا تھا۔ کاجول نے شادی کے بعد فلموں میں اداکاری تو کی لیکن حال ہی میں مشہور فلم ساز سنیل درشن کے انکشاف سے ظاہر ہوتا ہے کہ کاجول کے لئے اداکاری کا سفر جاری کرنا کچھ اتنا آسان بھی نہیں تھا۔

“کاجول کے ہونے والے سسرالی یعنی اجے دیوگن کے گھر والے نہیں چاہتے تھے کہ ان کی بہو فلموں میں اداکاری کرے۔ یہ بات مجھ سے کاجول کی والدہ تنوجا نے خود کہی۔ کاجول میری فلم میں کام کرنے والی تھیں لیکن پھر مجھے کاجول کی جگہ شلپا شیٹھی کو فلم میں لینا پڑا“

کاجول کی والدہ نے کہا کہ میری بیٹی کو فلم سے نکال دو

سنیل درشن نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ماضی کی اداکارہ اور کاجول کی والدہ تنوجا نے سنیل درشن کو اپنے گھر بلایا اور کہا کہ “تم جانتے ہو کاجول کی شادی ہونے والی ہے اور اجے کے گھر والے نہیں چاہتے کہ ان کے گھر کی بہو اداکاری کرے اس لئے تم کاجول کو فلم سے نکال دو۔ جس پر میں نے انھیں تسلی دی اور کہا کہ میں ان کے فیصلے کی عزت کرتا ہوں“

کاجول اور ساس کے تعلقات

واضح رہے کہ کاجول اور اجے کی شادی 24 فروری 1999 میں ممبئی میں ہوئی۔ کاجول کا تعلق مہاراشٹر اور بنگال سے ہے جبکہ اجے کا تعلق پنجاب سے ہے۔ اجے کی والدہ وینا دیوگن بھی فلم پروڈیوسر ہیں اور اپنی بہو کاجول سے ان کے مثالی تعلقات ہیں۔

Sas Nhe Chahti Thi K Bahu Adakari Kary

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sas Nhe Chahti Thi K Bahu Adakari Kary and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sas Nhe Chahti Thi K Bahu Adakari Kary to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2521 Views   |   01 Dec 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 October 2024)

ساس نہیں چاہتی تھیں کہ بہو اداکاری کرے۔۔ کاجول کے کیریئر کی قربانی جس کے بارے میں کبھی بات نہیں کی گئی

ساس نہیں چاہتی تھیں کہ بہو اداکاری کرے۔۔ کاجول کے کیریئر کی قربانی جس کے بارے میں کبھی بات نہیں کی گئی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ساس نہیں چاہتی تھیں کہ بہو اداکاری کرے۔۔ کاجول کے کیریئر کی قربانی جس کے بارے میں کبھی بات نہیں کی گئی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔