اگر آپ کا بچہ بھی مٹی کھاتا ہے تو گھبرائیں مت۔۔۔۔ چند اہم باتیں جو یاد رکھنا ضروری ہیں

ننھا احمد صحن میں کھیل رہا تھا کہ ثناء کی نظر اس پر پڑی تو 8 ماہ کے احمد کے منہ پر لگی مٹی دیکھ کر ماں کی جان پر بن آئی کہ مٹی کھانے سے نجانے اس کے بچے کو کیا ہوجائے۔ آپ اپنے بچے کو کھیلتے ہوئے دیکھ رہے ہوں اور اچانک وہ مٹھی بھرے اور مٹی منہ میں ڈال لے، یہ صورتحال کم و بیش ہر ماں کو پیش آتی ہے۔

ڈاکٹرز کی رائے

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کیلئے یہ عام بات سی ہے کہ وہ ہر چیز اپنے منہ میں ڈالتے ہیں۔ اس لیے مت گھبرائیں کیونکہ یقینی طور پر اس صورت حال کا سامنا ہر ماں کو کرنا پڑتا ہے۔ مٹی کھانا بچوں میں مختلف بیماریوں یا کیڑوں کا سبب بن سکتے ہیں لیکن چونکہ ان اشیا کا کوئی ذائقہ نہیں ہوتا ہے اس لیے زیادہ تر بچے اسے فوری طور پر منہ سے باہر نکال دیتے ہیں اور وہ جلدی سیکھ جاتے ہیں کہ مٹی کوئی مزیدار کھانے کی چیز نہیں ہے۔

چند اہم باتیں جو یاد رکھنا ضروری ہے

1۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی مجموعی صحت اور مدافعتی نظام بہتر ہو تو تھوڑی بہت مٹی کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

2۔ جانوروں کی گندگی یا کیمیائی مادوں سے نقصان ہوسکتا ہے، اگر بچہ ایسا کچھ کھانے کے بعد بیمار دکھائی دیتا ہے تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

3۔ آپ کا بچہ پینٹ، کاغذ یا بال کھاتا ہے تو یہ تشویش کا باعث ہے۔ ایسی چیزوں سے اس کے جسم میں آئرن یا غذائیت کی کمی ہو سکتی ہے اور آپ کا بچہ بیمار ہوسکتا ہے۔

4۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ ماؤں کو اکثر یہ بات معلوم نہیں ہوتی ہے کہ بچے کا گندی چیزیں کھانا اس کے مدافعتی نظام کی تربیت کرتا ہے۔ یہ جسم میں نقصان دہ بیکٹیریا سے لڑنے کیلئے اینٹی باڈیز جاری کرتا ہے جس سے بچہ کا نظام فعال ہوجاتا ہے۔

5۔ یہاں ایک اور اہم بات یہ ہے کہ جو بچے زمین سے چیزیں نہیں کھاتے ہیں، وہ الرجی کا شکار ہوتے ہیں۔ ان کے مدافعتی نظام میں بیکٹیریایا وائرس سے لڑنے کی کوئی صلاحیت نہیں ہوتی۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کی زیادہ سے زیادہ حفاظت کریں لیکن اگر آپ کا بچہ مٹی کھاتا ہے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

Bachon Ko Matti Khane Se Kese Rokain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bachon Ko Matti Khane Se Kese Rokain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachon Ko Matti Khane Se Kese Rokain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shumail  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3286 Views   |   02 Sep 2022
About the Author:

Shumail is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shumail is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اگر آپ کا بچہ بھی مٹی کھاتا ہے تو گھبرائیں مت۔۔۔۔ چند اہم باتیں جو یاد رکھنا ضروری ہیں

اگر آپ کا بچہ بھی مٹی کھاتا ہے تو گھبرائیں مت۔۔۔۔ چند اہم باتیں جو یاد رکھنا ضروری ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ کا بچہ بھی مٹی کھاتا ہے تو گھبرائیں مت۔۔۔۔ چند اہم باتیں جو یاد رکھنا ضروری ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔