شدید گرمی سے بچنے کیلیئے کیا کریں؟ جانیں وہ 5 چیزیں جو گرمی کے دنوں میں آپ کے جسم کو ٹھنڈا رکھ سکتی ہیں

ایک طرف تو لوگ شدید گرمی لگنے کا شکوہ کرتے ہیں اور دوسری طرف وہ ایسے کھانے کھاتے ہیں جس سے اور زیادہ گرمی لگتی ہے جیسے کہ تلی ہوئی چیزیں اور مرغن وغیرہ، جس کی وجہ سے نہ صرف نظامِ ہاضمہ متاثر ہوتا ہے بلکہ یہ جسم میں گرمی پیدا کرنے کا سبب بھی بنتے ہیں۔

اسی لیے ماہرین گرمیوں میں ہلکی پھلکی غذائیں، پھل اور سبزیاں کھانے کا مشورہ دیتے ہیں، اس سے صحت بھی اچھی رپتی ہے اور جسم کا درجہ حرارت بھی متوازن رہتا ہے۔ تو آئیے آج ان میں سے 5 چیزوں کے بارے میں جانتے ہیں۔

کھیرے:

کھیرے قدرتی طور پر ہائیڈریٹ ہوتے ہیں، جو جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔ کھیرے میں کیلوریز، کاربوہائیڈریٹ، نمک، چکنائی اور کولیسٹرول قدرتی طور پر کم ہوتے ہیں، چونکہ ان میں 95 فیصد پانی ہوتا ہے۔ لہٰذا آپ اسے نہ صرف سلاد میں شامل کرسکتے ہیں بلکہ ایسے ہی کچے بھی کھا سکتے ہیں۔

تربوز:

تربوز موسم گرما کے لیے سب سے زیادہ ہائیڈریٹنگ پھل ہے۔ تربوز غذائیت کے ساتھ جسم کی گرمی بھی مارتا ہے، آپ تربوز کو ایسے ہی کاٹ کر یا اس کا جوس بنا کر پی سکتے ہیں، اسے چوکور کاٹ کر زیتون کا تیل اوپر سے ڈال کر سلاد میں بھی ڈال کر کھا سکتے ہیں۔

خربوزہ یا گرما:

خربوزہ یا گرما سخت گرمی کے موسم میں کھانے والے پھل ہیں جو آپ کے جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتے۔ اس سے آپ کے جسم کا درجہ حرارت بھی متوازن رہتا ہے۔

مکئی:

مکئی ایک کارب سے بھرپور غذا ہے جو فائبر، وٹامنز اور معدنیات سے مالامال ہوتی ہے۔ اس میں پروٹین اور چکنائی کی مقدار بھی کم ہوتی ہے، جو اسے موسم گرما میں ایک شاندار سائیڈ ڈش یا اسنیک کے طور پر پیش کرتی ہے۔ اسے کھانے سے جسم میں گرمی نہیں ہوتی اور آپ کا نظامِ ہاضمہ بھی بالکل ٹھیک رہتا ہے۔

چیری:

چیری گرمیوں میں کھائے جانے والے سب سے خوشگوار پھلوں میں سے ایک ہے، دکھنے میں یہ چھوٹا سا پھل اپنے اندر ذائقہ اور کئی فائدے سمائے ہوئے ہے۔ چیریز جسم کے کسی بھی حصے میں ہونے والی سوزش میں کمی کی وجہ بن سکتی ہیں، اس کے علاوہ چیریز میں صحت مند زندگی کا راز پوشیدہ ہے۔

Garmi Se Bachne Ke Liye Kia Krain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Garmi Se Bachne Ke Liye Kia Krain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Garmi Se Bachne Ke Liye Kia Krain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1688 Views   |   15 Jun 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

شدید گرمی سے بچنے کیلیئے کیا کریں؟ جانیں وہ 5 چیزیں جو گرمی کے دنوں میں آپ کے جسم کو ٹھنڈا رکھ سکتی ہیں

شدید گرمی سے بچنے کیلیئے کیا کریں؟ جانیں وہ 5 چیزیں جو گرمی کے دنوں میں آپ کے جسم کو ٹھنڈا رکھ سکتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شدید گرمی سے بچنے کیلیئے کیا کریں؟ جانیں وہ 5 چیزیں جو گرمی کے دنوں میں آپ کے جسم کو ٹھنڈا رکھ سکتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔