ناریل کے تیل میں نمک کو مکس کرکے بالوں میں لگانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے بالوں کے 4 مسائل کا بہترین حل

بالوں کی خوبصورتی ہر کسی کو اچھی لگتی ہے چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین لیکن ایک عورت کی خوبصورتی اس کے بالوں سے سمجھی جاتی ہے ۔ لیکن اگر بال کمزور ہو جائیں یا گرنے لگیں تو اس سے انسان کو ذہنی ٹینشن ہو جاتی ہے کہ بال کیوں گر رہے ہیں وغیرہ وغیرہ۔۔۔
آج کے-فوڈ آپ کے لئے لایا ہے بہترین ہیئر ٹریٹمنٹس جو منٹوں میں کریں اور فائدہ اٹھائیں:

٭ خشکی کا مسئلہ

سردی وہ یا گرمی بالوں میں خشکی کے لئے:
۔ روزانہ رات کو ناریل کے تیل کی مالش کریں۔
۔ صبح نیم گرم پانی سے بالوں کو دھوئیں۔
۔ ہفتے میں ایک مرتبہ ناریل کے تیل میں نمک ڈال کر بالوں میں مساج کریں اور 15 منٹ تک چھوڑ دیں پھر بالوں کو دھو لیں۔
اس سے خشکی و سکری جلدی ہی ختم ہو جائے گی اور بال بھی مضبوط ہو جائیں گے۔

٭ بال گرنا:

آئرن کی کمی کی وجہ سے بال بہت زیادہ گرنے لگتے ہیں اور گنج پن ہو جاتا ہے جس کے لئے آپ :
۔ ایک پیالی میں ایک انڈے کی زردی اور ایک لیموں کا عرق شامل کرکے اچھی طرح سے پھینٹ لیں۔
۔ اب بالوں میں لگائیں اور 15 منٹ تک اچھی طرح مساج کریں۔
۔ پھر بالوں کو نیم گرم پانی سے دھو لیجئے۔

* دو شاخہ بالوں کا خاتمہ:

اکثر خواتین کے دو شاخہ بال نکل آتے ہیں ان کے لئے یہ ٹپ بہت فائدہ مند ہے۔
۔ ناریل کے تیل میں املی کا پیسٹ مکس کرکے بالوں میں لگائیں۔
آپ کے بالوں کی تمام شاخیں ختم ہو جائیں گی اور بال بھی مضبوط ہو جائیں گے۔

* بالوں کی رونق:

بال روکھے، سوکھے اور بے جان ہو گئے ہیں تو اب سے آپ یہ طریقہ استعمال کریں اور بالوں میں جان ڈالیں:
- ایک چمچ نمک میں دو چمچ گلیسرین مکس کریں اور اس میں پیاز کا رس مکس کریں۔
- 20 منٹ تک بالوں میں لگائیں اور بالوں کو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
- پھر ایک انڈے کی زردی میں دار چینی پاؤڈر مکس کریں اور گیلے بالوں میں لگائیں۔

ان تمام ٹپس کو استعمال کریں اور کے-فوڈز کے فیس بک پیج پر ہمیں کمنٹ سیکشن میں آگاہ کریں۔

Coconut Se Balon Ke Masail Ka Hal

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Coconut Se Balon Ke Masail Ka Hal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Coconut Se Balon Ke Masail Ka Hal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   16391 Views   |   17 Feb 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

ناریل کے تیل میں نمک کو مکس کرکے بالوں میں لگانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے بالوں کے 4 مسائل کا بہترین حل

ناریل کے تیل میں نمک کو مکس کرکے بالوں میں لگانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے بالوں کے 4 مسائل کا بہترین حل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ناریل کے تیل میں نمک کو مکس کرکے بالوں میں لگانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے بالوں کے 4 مسائل کا بہترین حل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔