Amazing Coriander (Dhania) Seeds Benefits

ثابت دھنیا کے چند حیرت انگیز فائدے
ثابت دھنیا ہر گھر می موجود ہوتا ہے لیکن ہم اس کے فوائد نہیں جانتے کہ یہ کس طرح ہمارے کام آسکتا ہے۔ ثابت دھنیا بہت سارے طریقوں سے ہمارے صحت اور خوبصورتی میں اضافہ کر سکتا ہے ۔
یہاں ہم آپ کو ثابت دھنیے کے استعمال کے کچھ طریقے بتائیں گے جن سے آپ فائدہ اُٹھا سکتے ہیں اور اپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں ۔

تھائیرائیڈ کے لیے

پانی ۔۔۔۔۔۔۔ڈیڑھ کپ
ثابت دھنیا ۔۔۔۔دو چائے کے چمچ
شہد ۔۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ

استعمال کا طریقہ :
پانی اُبال لیں اور اس میں ثابت دھنیا شامل کرکے ڈھک کر ہلکی آنچ پر 15منٹ تک ابلنے دیں ۔
اس کے بعد آنچ بند کردیں اور پانی چھان لیں ۔
اب اس میں شہد ڈال کر صبح نہار منہ پئیں، انشاء اللہ تھائیرائیڈ مں آرام آئے گا۔
ایک ہفتہ لگاتار استعمال سے آپ کو فرق محسوس ہوگا ۔

دانوں کو ختم کرنے کے لیے :

چہرے میں دانے یا ایکنی چکنی جلد والوں کے لیے ایک بہت بڑا مسئلہ ہے ۔ ایکنی باربار ہوجاتی ہے اور اس کا کوئی مستقل علاج نہیں ہوتالیکن اسے کم کرنے اور روکنے کے لیے یہ ٹوٹکہ آزما کر ضرور دیکھیں ۔

اجزاء
دھنیا پاؤڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
شہد ۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
ہلدی ۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چٹکی
ملتانی مٹی (Optional)

بنانے کا طریقہ :
تمام اجزاء کو ملا کر ایک پیسٹ بنالیں ۔ اب اس پیسٹ کو چہرے پر ماسک کی طرح لگا کر خشک ہونے دیں ۔
خشک ہونے پر چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔
ہفتے میں تین بار ضرور استعمال کریں ۔

آنکھوں کے انفیکشن کے لیے :

آنکھوں کے انفیکشن کے لیے بھی دھنیا بہترین کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ آنکھوں کی دیگر بیماریوں میں بھی یہ فائدہ پہنچاتا ہے ۔ اس ٹوٹکے کا استعمال ضرور کریں ۔

آدھ گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچ دھنیا شامل کرکے 10منٹ تک اُبالیں ۔
اب آنکھوں کے انفیکشن میں مبتلاء افراد دن میں دو سے تین بار اس پانی سے آنکھوں کو دھولیں ۔
انشاء اللہ فوراً فرق محسوس ہوگا ۔

بالوں کی نشوونما کے لیے :

اکثر خراب غذا، ٹینشن یا hormonal disturbance کی وجہ سے بال گرنے شروع ہوجاتے ہیں ۔ بالوں کی جڑیں بھی اس وجہ سے نازک ہوجاتی ہیں ۔ دھنیا پاؤڈر یا ثابت دھنیا بالوں کی گروتھ میں مدد کرتا ہے ۔
بالوں میں لگانے والے کسی بھی تیل میں ایک کھانے کا چمچ دھنیا پاؤڈر ملا کر اس تیل کو استعمال کریں ۔
اس سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوں گی اور بالوں کی بہترین نشوونما ہوگی۔

Amazing Coriander (Dhania) Seeds Benefits

Coriander seeds are easily available in our home. We use it our dishes to enhance the flavor and aroma but we do not know about the benefits of coriander seeds for our health and beauty.

Here we are going to tell you some easy tips to use coriander seeds for different problems.


1. For treating thyroids:

Thyroid is becoming a common problem these days. If you are suffering from the symptoms of thyroids, this decoction is very essential and beneficial for you.

The things you require are:

1 and ½ cup water
2 tsp coriander seeds
1 tsp honey

Just boil the water and add coriander seeds to it. Cover the boiling water and let it boil with coriander seeds for 15 minutes and turn off the flame. Strain the water in a glass and then add a tsp of honey into it. Drink it over empty stomach in the morning for a week. You will see the difference.


2. Reduce pimples:

Acne and pimples are recurring problem for those who have oily skin and those who are entering adolescence. Here is an easy mask to reduce pimples and cure acne with the help of coriander seeds.

Ingredients:

• Coriander seeds powder 1 tbsp
• One teaspoon honey
• A pinch of turmeric
• Multani mitti (optional)

What You Have To Do

• Prepare a face mask with coriander paste, honey, and turmeric.
• You can also add multani mitti if you have oily skin.
• Apply the mask all over the face and let it dry.
• Rinse with cold water.


3. Treating conjunctivitis:

Considered one of the best remedies for conjunctivitis (pink eye), coriander also prevents other eye diseases and problems.

What You Need

A decoction of coriander seeds
What You Have To Do
Simply use the coriander seeds’ decoction to wash your eyes.
How Often Should You Use It
If you have conjunctivitis, try to wash the affected eye with the decoction as often as you can.


4. Facilitate hair growth:

Hair loss can result from weakened hair follicles, hormonal imbalances, stress, as well as improper diet. Coriander seeds prevent further hair fall and help stimulate the roots for the growth of new hair.

What You Need

• Coriander seeds
• Hair oil

What You Have To Do

Add some powdered coriander seeds in your hair oil and use it to massage your scalp at least twice a week.

Amazing Coriander Dhania Seeds Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Amazing Coriander Dhania Seeds Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Amazing Coriander Dhania Seeds Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Tazeen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   32177 Views   |   02 Dec 2018
About the Author:

Tazeen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Tazeen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

Amazing Coriander (Dhania) Seeds Benefits

Amazing Coriander (Dhania) Seeds Benefits ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Amazing Coriander (Dhania) Seeds Benefits سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔