گندے چولہے صرف بدنما ہی نہیں لگتے بلکہ صحت کے اعتبار سے بھی کافی نقصان دہ ہیں اور گندے چولہے کی وجہ سے گیس بھی کم آتی ہے۔ ہم اپنے قارئین کو چولہا صاف کرنے کا ایسا آسان طریقہ بتارہے ہیں جس سے گھنٹوں چولہا رگڑ کر ہاتھ بھی خراب نہیں کرنے پڑیں گے، نہ ہی اس کے لئے مہنگا سامان خریدنا پڑے گا۔
چولہا صاف کرنے کا طریقہ
سب سے پہلے ایک بڑے پیالے میں پانی بھریں اور اس میں اینو اور سرکہ ملا دیں۔ اب برنرز کو اس پیالے میں ڈبو کر 20 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ دوسری طرح ایک لیموں کاٹ کر 2 حصے کرلیں لیموں کو کولڈ ڈرنک میں ڈبو کر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور چولہے پر ملیں۔ تھوڑی دیر بعد اینو پاؤڈر چھڑک کر دوبارہ لیموں چولہے پر رگڑ کر صاف کریں۔ جب اچھی طرح جھاگ بن جائے تو کسی موٹے کپڑے سے چولہا پونچھ لیں۔ تمام چکنائی ختم ہوجائے گی اور چولہا جگمگا اٹھے گا۔
برنر کی صفائی
اب برنرز والے پیالے میں تھوڑا سا لیموں نچوڑ کر ڈالیں اور تھوڑا سا لیکوئیڈ صابن ڈال کر جونے سے رگڑیں۔ برنر بالکل نئے کی طرح چمک اٹھیں گے۔ اب آپ کا چولہا صاف ستھرا ہوگیا ہے وہ بھی بنا زیادہ محنت اور اضافی خرچے کے۔