مولانا طارق جمیل دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل .. بیٹے نے دعائوں کی اپیل کردی

معروف مزہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا ہے۔
ان کے بیٹے یوسف جمیل نے اس خبر کی تصدیق کی اور اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ والد اس وقت کینیڈا میں ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اللہ کے فضل سے اب ان کی حالت بہت بہتر ہے، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

یوسف جمیل کے بیان کو مولانا طارق جمیل کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی ری ٹوئٹ کروایا گیا ہے۔

اپنی ویڈیو میں یوسف جمیل نے بتایا کہ پریشانی والی خبر تھی لیکن اب نہیں ہے، والد کینیڈا میں موجود ہیں۔ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے اور کینیڈا کے وقت کے مطابق رات کے 3 بجے دل میں تکلیف ہوئی اور سینے میں درد ہوا، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سارا چیک اپ عافیت سے مکمل ہوگیا اور اس وقت وہ ٹھیک ہیں اور اسپتال میں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گھر سے دور ہونا پریشانی کا باعث ہے، والد کیلئے دعاؤں کی درخواست ہے۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   3649 Views   |   27 Dec 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about مولانا طارق جمیل دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل .. بیٹے نے دعائوں کی اپیل کردی and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (مولانا طارق جمیل دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل .. بیٹے نے دعائوں کی اپیل کردی) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.