ماہرین کھانا کھانے کے کچھ دیر بعد گرین ٹی کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں اور اس کا استعمال کرنا بھی چاہیئے، مگر کہیں آپ ضرورت سے زیادہ گرین ٹی کا استعمال تو نہیں کر رہے؟
اگر آپ ایسا کر رہے ہیں تو جان لیجیئے کہ یہ آپ کے لئے بےحد نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے، کیسے؟ آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اگر آپ ضرورت سے زیادہ گرین ٹی استعمال کریں تو یہ آپ کے لئے کس طرح خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
گرین ٹی کے ضرورت سے زیادہ استعمال کے نقصانات
• معدے میں ایسڈز کی مقدار
ضرورت سے زیادہ گرین ٹی کا استعمال کرنے سے معدے میں ایسڈ کی مقدار بڑھ جاتی ہے روزانہ کی بنیاد پر 3 سے زیادہ گرین ٹی کے کپ پینے سے آپ کو معدے میں خطرناک ایسڈ کی زیادتی کا سامنا ہو سکتا ہے۔
• کیفین کی زیادتی
کیفین کی زیادتی آپ کی مجموعی صحت کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ اگر جسم میں کیفین کی مقدار ضرورت سے زیادہ بڑھ جائے تو نیند کی کمی، سر درد، انزائٹی اور سینے میں جلن جیسے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔
• معدے کی صحت کے لئے مضر
گرین ٹی کا ایک مقدار میں استعمال مفید ہے لیکن اگر ضرورت سے زیادہ استعمال کیا جائے تو معدے کی صحت پر اثر پڑ سکتا ہے، اس سے آپ کو معدے میں جلن، قبض اور معدے میں شدید درد کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
• آئرن جذب کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرنا
ضرورت سے زیادہ کیفین کا استعمال آپ کے جسم میں آئرن کو جذب کرنے کی صلاحیت کو کم کر دیتا ہے، بےشک گرین ٹی کے استعمال سے آپ کے میٹابولزم میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ وزن کم کرنے کے لئے بھی مددگار ثابت ہوتی ہے لیکن 2 یا 3 کپ سے زیادہ اس کا استعمال آئرن کی کمی کا باعث بن سکتا ہے۔
• جگر کے لئے خطرناک
ایسے افراد جو گرین ٹی کا استعمال کرتے ہیں لیکن باقاعدگی سے کسی بھی قسم کی بیماری کے لئے اینٹی بائیوٹکس کا استعمال بھی کر رہے ہیں ان کے لئے گرین ٹی بہت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ گرین ٹی سے بننے والا ایسڈ اور اینٹی بائیوٹکس مل کر ری ایکشن کر سکتی ہیں اور اس کا اثر براہِ راست آپ کے جگر پر پڑے گا، جس سے جگر کی صحت متاثر ہوگی۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Green Tea Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Green Tea Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.