شادی شدہ مردوں کو چھوہارے کیوں کھانے چاہیئیں؟ جانیں ان میں چھپے صحت کے وہ راز جو مہنگی ادویات کے استعمال سے بچائے

چھوہارے بھی کھجور کی ہی ایک قسم ہے جسے کچھ لوگ خُشک کھجور بھی کہتے ہیں۔ اس کو عموماً شادیوں میں ضرور بانٹا جاتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ چھوہارے کھانا شادی شدہ مرد حضرات کے لئے کیوں ضروری ہے؟ فائدے جان کر آپ بھی استعمال کرنا شروع کردیں گے۔

فائدے:

٭ چھوہارے ایک گرم غذا کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ یہ ان کے جسم کو طاقت و توانائی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ثابت ہوتے ہیں۔
٭ یہ کھانے سے اندرونی طاقت بھی بہتر ہوتی ہے اور ہارمونز کی بہتری کے لئے بھی مفید ثابت ہوتے ہیں۔
٭ وہ خواتین جن کو حمل نہ ٹہرنے یا نہ ہونے کے مسائل ہیں، وہ مردوں کو چھوہارے والا دودھ رات کھانے کے بعد ایک گلاس استعمال کروائیں، یہ مادہ جسم کی ضرورت کا ایک اہم جُز ہیں۔
٭ چھوہارے صرف جنسی طاقت کو بڑھانے کے لئے مفید نہیں بلکہ یہ دماغی طاقت کو بھی تیز کرتے ہیں جس سے سوچنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔

یہ فائدے مند کیوں؟

اس میں پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، وٹامنز، فائبر، فاسفیٹ اور دیگر اہم معدنیاتی جُز پائے جاتے ہیں جو صحت کے ضامن ہیں۔

چھوہارے خواتین کی بڑی مشکلیں آسان کر سکتے ہیں؟

٭ چھوہاروں کے اس طرح استعمال سے آپ کے ماہواری میں درد اور تکلیف نہیں ہوگی۔
٭ نظامِ تولید مضبوط ہو جائے گا اور مختلف انفیکشنز سے بچ جائیں گی۔
٭ دورانِ حمل سرکہ میں ڈبو کر نہ کھائیں، بلکہ دودھ میں ڈال کر پیئیں اس سے بچہ صحت مند بھی ہوگا اور بچے کے جسم میں کسی چیز کی کمی نہیں ہوگی۔
٭ جسم میں ہونے والے اندرونی دانوں سے نجات مل جائے گی۔
٭ اولیوز اور اووری کی رگیں نہیں سکڑیں گی، دورانِ خون بہتر رہے گا۔

ٹپ:

٭ رات کے وقت دو چھوہاروں کو ایک کپ دودھ میں ڈال کر 20 منٹ پکائیں، جوں ہی دودھ کا رنگ گلابی ہونے لگے اس کو نیم ٹھنڈا کرکے پی لیں۔
٭ چھوہارے کو پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح اٹھ کر اس پانی کو پی لیں۔
٭ ایک کپ دہی میں چھوہاروں کو پیس کر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرکے کھائیں۔
٭ چھوہاروں کو سرکے میں ڈال کر 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں، اور چھوہاروں کو چبا کر کھالیں، سرکہ استعمال نہ کریں۔

Chohara Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Chohara Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chohara Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5565 Views   |   25 Aug 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

شادی شدہ مردوں کو چھوہارے کیوں کھانے چاہیئیں؟ جانیں ان میں چھپے صحت کے وہ راز جو مہنگی ادویات کے استعمال سے بچائے

شادی شدہ مردوں کو چھوہارے کیوں کھانے چاہیئیں؟ جانیں ان میں چھپے صحت کے وہ راز جو مہنگی ادویات کے استعمال سے بچائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شادی شدہ مردوں کو چھوہارے کیوں کھانے چاہیئیں؟ جانیں ان میں چھپے صحت کے وہ راز جو مہنگی ادویات کے استعمال سے بچائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔