پیکنگ میں سے نکلنے والے سیلیکا بیگز کبھی نہ پھینکیں کیونکہ۔۔۔۔

آپ نے اکثر دواؤں کی بوتلوں میں چھوٹی سی پڑیاں یا تکیہ نما بیگ رکھا دیکھا ہوگا جس کے بارے میں ہدایت ہوتی ہے بوتل سے صرف گولیاں نکال کر کھائیں جبکہ اس بیگ کو بوتل میں ہی رکھا رہنے دیا جائے- لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس چھوٹی سی پڑیاں کے کتنے بڑے فائدے ہیں اور یہ ان بوتلوں میں کیا کام انجام دے رہی ہوتی ہے؟
اگر آپ نہیں جانتے تو آئیے ہم آپ کو اس کے بارے میں بتاتے ہیں- پہلی بات تو یہ اس بیگ کو سلیکا بیگ کے نام سے جانا جاتا ہے اور دواؤں کی بوتلوں میں اس کا انتہائی اہم کردار ہوتا ہے-
سلیکا بیگ کو چیزوں کو نمی سے محفوظ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ صرف دواؤں میں ہی نہیں بلکہ کئی اور اقسام کی اشیاﺀ کے ڈبوں میں بھی رکھے جاتے ہیں تاہم اکثر لوگ اس کی افادیت سے لاعلم ہوتے ہیں اور انہیں فالتو سمجھ کر ڈبے سے باہر نکال دیتے ہیں-
حقیقت یہ ہے کہ سلیگا بیگ کو مختلف کمپنیاں تو اپنی اشیاﺀ کو محقوظ بنانے کے لیے استعمال کرتی ہی ہیں لیکن آپ بھی اس سے کئی فوائد حاصل کرسکتے ہیں-
سلیکا بیگز سلیکون ڈائی آکسائیڈ کے دانوں پر مشتمل ہوتا ہے اور ان کی صلاحیت یہ ہوتی ہے کہ اپنے اردگرد موجود ہر شے میں پائی جانے والی نمی کو اپنے جذب کرلیتے ہیں اور چیز کو خشک رکھتے ہیں جس سے چیز خراب ہونے سے محفوظ رہتی ہے- تاہم یہ دانے زہریلے اثرات تو نہیں رکھتے لیکن پھر بھی نقصان ضرور پہنچا سکتے ہیں- اس لیے کوشش کریں کہ یہ دانے بچوں کے ہاتھ نہ آئیں-
آپ ان سلیکا بیگز ایک بڑا فائدہ تو یہ اٹھا سکتے ہیں کہ اگر انہیں سفری بیگز میں رکھ دیا جائے تو ان میں جراثیم پیدا نہیں ہوتے اور نہ ہی کسی قسم کی بو پیدا ہوتی ہے- سلیکا بیگز ایک حیران کن فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر انہیں تصویروں والے ڈبے میں رکھ دیا جائے تو یہ گزرتے وقت کے ساتھ خراب ہوجانے والی تصویروں کو خراب ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں- اس کے علاوہ ان سلیکا بیگز کے ذریعے حادثاتی طور پر پانی میں گر جانے والے گیلے موبائل کی بھی زندگی بچائی جاسکتی ہے اور یہ طریقہ موبائل کو چاولوں کے ڈبے میں رکھنے سے بھی زیادہ کارآمد ثابت ہوتا ہے-
ایسے افراد جو زیرِ آب فوٹوگرافی کے شوقین ہوتے ہیں ان کے لیے سلیکا بیگز ایک بہترین چیز ہیں- اگر اس پڑیا کو کیمرہ بیگ میں رکھ دیا جائے تو یہ کیمرے کی تمام نمی کو اپنے اندر جذب کرلیتی ہے-
اسی طرح ان بیگز کا ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ انہیں اگر ریزر بلیڈ کے ڈبے میں رکھ دیا جائے تو یہ ان کی نمی چوس کر انہیں زیادہ وقت تک کے لیے قابلِ استعمال بنا دیتے ہیں-
اکثر افراد کی گاڑیوں کی ونڈ اسکرین پر دھند جم جاتی ہے جو دورانِ ڈرائیونگ ڈرائیور کو مشکل میں ڈال دیتی ہے لیکن اگر ونڈ اسکرین کے ساتھ سلیکا بیگز رکھ دیے جائیں تو دھند جمنے کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے-
اگر آپ کو کسی وجہ سے پھول خشک کرنے پڑ جائیں اور وہ کم وقت میں تو آپ ان پھولوں کے پیکٹ میں چند سلیکا بیگز رکھ دیں اور پھر کمال دیکھیں-
سلیکا بیگز اوزاروں کو زنگ لگنے سے محفوظ رکھتے ہیں- بس چند بیگز ٹول کِٹ یا اوزاروں کے بیگ میں رکھ دیں اور اپنے اوزاروں کو خراب ہونے سے بچائیں-

اگر کوئی کھالے تو پھر؟

چونکہ یہ زہریلے نہیں ہوتے تو اس کا مطلب یہ نہیں انہیں کھا بھی لینا چاہئے، درحقیقت یہ کھانے کے لیے نہیں ہوتے۔ یہ زہریلے تو نہیں ہوتے مگر نگلنے پر جسم کو ڈی ہائیڈریشن کا شکار ضرور کرسکتے ہیں اور اس کے لیبل پر ڈو ناٹ ایٹ کی جو وارننگ ہوتی ہے وہ درحقیقت چھوٹے بچوں کے لیے ہوتی ہے۔
اگر کوئی غلطی سے ان دانوں کو کھالے تو اسے فوری طور پر کچھ گلاس پانی پلانا چاہئے تاکہ ڈی ہائیڈریشن کو ٹالا جاسکے۔ اس کے بعد ڈاکٹر سے رجوع کریں خصوصاً اگر بچہ کھالے کیونکہ انہیں صرف ڈی ہائیڈریشن کا ہی خطرہ نہیں ہوتا بلکہ یہ گلے میں پھنس کر دم گھونٹنے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

Silica Gel Kabhi Na Phainkain

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Silica Gel Kabhi Na Phainkain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Silica Gel Kabhi Na Phainkain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   5165 Views   |   08 Aug 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

پیکنگ میں سے نکلنے والے سیلیکا بیگز کبھی نہ پھینکیں کیونکہ۔۔۔۔

پیکنگ میں سے نکلنے والے سیلیکا بیگز کبھی نہ پھینکیں کیونکہ۔۔۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیکنگ میں سے نکلنے والے سیلیکا بیگز کبھی نہ پھینکیں کیونکہ۔۔۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔