نیند نہیں آتی یا بے چینی سے آنکھ کھل جاتی ہے ؟ اگر آپ کو بھی رات میں نیند نہیں آتی تو 4 منٹ میں سونے کا آسان طریقہ جانیں اور رات بھر سکون سے سوئیں

دن بھر کام کاج کے بعد رات کو سونے کے لئے بستر پر لیٹیں اور نیند کا انتظار کرتے ہوئے رات گزر جائے، نیند ہی نہ آئے اور بے چینی کا شکار رہیں تو انسانی طبیعت میں مزید چڑچڑاہٹ آ جاتی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ہم دن بھر کاموں سے نہیں بلکہ رات کو نیند کے انتظار سے تھک گئے ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بس بتائی گئے طریقے سے روزانہ سونے کی عادت ڈال لیں
اور پائیں ایسی سکون کی نیند جو صرف 4منٹ میں آجائے گی۔

ٹپ:
٭ بستر پر لیٹنے سے قبل ہاتھ اور چہرے کو دھو کر صاف کر لیں اور ایسا مناسب لباس پہنیں جو آپ کو آرام دہ لگتا ہو یعنی نائٹ سوٹ ۔
٭ اس کے بعد بستر پر سکون سے لیٹ جائیں، مگر لیٹنے سے قبل یہ دیکھ لیں کہ کہیں آپ کی بیڈ شیٹ گندی تو نہیں؟ اگر گندی ہے تو اس کو تبدیل کر لیں یہ بھی نیند نہ آنے کی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔
٭ اب لیٹنے کے بعد ناک سے 4 سیکنڈ تک اپنے سانس کو اندر کرلیں۔
٭ پھر آرام سے پورا سانس لیں، سانس لینے کے بعد 7 سیکنڈ تک سانس کو اندر کریں۔
٭ پھر سانس کو آہستہ سے کچھ سیکنڈز تک باہر نکالیں۔
٭ اب آپ آنکھیں بند کریں اور یہ سوچنے کی کوشش کریں کہ آپ سو گئے ہیں، آپ کو نیند آ رہی ہے۔
٭ آپ محسوس کریں گے کہ آپ کو جلد ہی سکون اور اطمینان والی نیند آ جائے گی۔

یہ ٹپ فائدہ مند کیوں؟
ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ’اینڈریو ویل‘ بتاتے ہیں کہ سانس کو یوں اندر باہر کرنا اور چہرے کو دھو کر لیٹنے سے دماغ اور اعصاب سکون محسوس کرنے لگتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جن لوگوں کو انسومنیا کی بیماری ہو جاتی ہے ان لوگوں کو یہ ورزش روزانہ دن میں چار مرتبہ کر وائی جاتی ہے تاکہ ان کے دماغ کو سکون ملے اور وہ رات بھر سکون سے سو سکیں۔

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   6081 Views   |   15 May 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about نیند نہیں آتی یا بے چینی سے آنکھ کھل جاتی ہے ؟ اگر آپ کو بھی رات میں نیند نہیں آتی تو 4 منٹ میں سونے کا آسان طریقہ جانیں اور رات بھر سکون سے سوئیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (نیند نہیں آتی یا بے چینی سے آنکھ کھل جاتی ہے ؟ اگر آپ کو بھی رات میں نیند نہیں آتی تو 4 منٹ میں سونے کا آسان طریقہ جانیں اور رات بھر سکون سے سوئیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.