غلطی تو سڑک پر چلنے والوں کی ہے.. بشریٰ انصاری کارساز واقعے پر پھٹ پڑیں

"اس نظم کا نام ہے پراڈو والی پاگل. تو نہ فکر کچھ نہیں ہوگا. اے قاتلہ لڑکی کچھ نہیں ہوگا. تیری پراڈو کا کچھ قصور نہیں، سڑک پر لوگ چلتے ہی کیوں ہیں"

تلخ الفاظ میں یہ نظم لکھی ہے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے جو حال ہی میں ہونے والے کارساز واقعے پر افسردہ ہیں. بشریٰ نے انسٹاگرام پر انصاف فراہم کرنے والے اداروں سمیت واقعے کی ذمہ دار نتاشہ دانش کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا.

بشریٰ نے اپنی پوسٹ کا کیپشن دیا ’قانون اندھا ہے‘۔ جبکہ پوسٹ میں بشریٰ کہتی ہیں کہ جو ناانصافی ہوئی وہ ہمارے لیے کوئی نئی بات تو نہیں ہے۔ سب کو پتہ ہے کہ نشے اور پاگل پن میں کتنا فرق ہوتا ہے. خاتون کا رویہ دیکھ کر صاف پتہ چل رہا تھا کہ وہ نشے میں تھیں اور اسی لیے اُنہوں نے اپنی گاڑی سے کیڑے مکوڑوں کو روند دیا۔ اب انھیں پاگل قرار دے کر باہر بھیج دیا جائے گا جیسا کہ اس ملک میں ہمیشہ سے ہوتا آ رہا ہے اور ہم جیسے لوگ کیا بتائیں کہ ہر بار اسی طرح مظلوم کے ساتھ نا انصافی ہوتے دیکھ کر جب ہم کچھ کر نہیں پاتے تو دل کتنا دکھی ہوتا ہے۔

وہ معصوم لوگ جو اس واقعے کی زد میں آ گئے انہیں اب شاید کچھ پیسے ویسے دے کر سمجھا دیا جائے گا اور وہ ظاہر ہے اتنے کوئی اثر و رسوخ والے لوگ نہیں ہیں تو مجبوراً مان جائیں گے۔ہمیں یہ سمجھ نہیں آتا کہ اب اس طرح کی ناانصافی کے لیے کس کو ذمے دار ٹھہرایا جائے؟

اُنہوں نے ویڈیو میں اس واقعے کے حوالے سے لکھی اپنی بہن نیلم کی ایک تحریر’پراڈو والی پاگل‘ بھی پڑھ کر سنائی۔

بشریٰ انصاری نے شہر کے امیروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں کہ یہ نشے کرنا چھوڑیں اور تھوڑا انسانوں پر رحم کرنا سیکھیں کیونکہ زندگی میں ہر طرح کی آزمائش آ سکتی ہے اور پیسہ ہر طرح کی خوشی نہیں دے سکتا۔ گھر سے اچھی تربیت ملنا بہت ضروری ہے اور میاں بیوی میں اکثر لڑائی جھگڑے ہو جاتے ہیں، ہمارے گھر میں بھی ہوتے تھے مگر ہم نے تو کبھی کوئی نشہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی کو مارا پیٹا۔ اس دنیا میں بہت سے لوگ ہم سے بھی زیادہ پریشان ہیں اس لیے خیال رکھنا چاہیے اور دوسروں پر رحم کرنا چاہیے، اگر کسی سے اس طرح کی غلطی ہو ہی گئی ہے تو اسے اپنی غلطی پر شرمندہ ہونا چاہیے، اس طرح بہانے نہیں بنانے چاہئیں اور جو بھی نتیجہ نکلے اس کا سامنا کرنا چاہیے۔

Bushra Ansari Gets Angry Over Karsaz Incident

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bushra Ansari Gets Angry Over Karsaz Incident and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bushra Ansari Gets Angry Over Karsaz Incident to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1344 Views   |   23 Aug 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

غلطی تو سڑک پر چلنے والوں کی ہے.. بشریٰ انصاری کارساز واقعے پر پھٹ پڑیں

غلطی تو سڑک پر چلنے والوں کی ہے.. بشریٰ انصاری کارساز واقعے پر پھٹ پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ غلطی تو سڑک پر چلنے والوں کی ہے.. بشریٰ انصاری کارساز واقعے پر پھٹ پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔