کچا چیکو کھانے سے آپ کون سی بیماری میں مبتلا ہو سکتے ہیں ، پکے ہوئے چیکو کے فوائد جان کر آپ اسے ہر روز کھانا پسند کریں گے

مزیدار فروٹ چاٹ آج کل ہر دسترخوان کی زینت بنتی ہے ، رمضان کی بہاریں ہر دسترخوان کو زینت بخشتی ہیں۔ جو فروٹ چاٹ کی استطاعت نہ بھی رکھتا ہو وہ کوئی نہ کوئی پھل جیسے تربوز، خربوزہ، یا دوسرا کوئی بھی پھل کاٹ کر افطار کے لئے رکھ لیتے ہیں۔ افطار کے موقع پر پھل آپ کو فوری توانائی فراہم کرتے ہیں ،ان سے طبیعت میں گرانی بھی نہیں ہوتی اور توانائی بھی آجاتی ہے ۔ ایسے میں گرمیوں میں پایا جانے والا ایک مزیدار اور زود ہضم پھل چیکو بھی ہے جو کہ اگر ٹھنڈا کر کے کھایا جائے تو اور لذیذ لگتا ہے۔ یہ فروٹ چاٹ کا بھی ذائقہ بڑھا دیتا ہے ۔ پکا ہوا چیکو انتہائی خوش ذائقہ اورمیٹھا ہوتا ہے۔ جبکہ کچا، ذائقہ میں کسیلا ہوتا ہے اور صحت کے لئے بھی نقصان دہ ہوتا ہے۔ چیکو عام طور پر جنوری ، فرور ی اور مئی جولائی میں ملتا ہے ۔ چیکو بال، جلد اور مجموعی طور پر انسانی جسم کے لیے بے حد فائدے مند ہے ۔ اس میں ٹیننز ، وٹامنز ،آئرن، کیلشئیم ، فاسفورس، فائبر موجود ہوتا ہے۔ اس کا ملک شیک بھی بنایا جاتا پے جو کہ بچوں کو بہت پسند آتا ہے۔

بینائی کو بہتر بناتا ہے

چیکو میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے جو کہ آنکھوں اور بینائی کے لئے مفید ہے۔اس کی کمی بینائی کو کمزور کر دیتی ہے ،اس لئے ایسی غذائیں لینی چاہیے جن میں وٹامن اے موجود ہو۔ چیکو کے علاوہ گاجر کو بھی وٹامن اے کا بہترین ذریعہ مانا جاتا ہے۔اس لئے جب گاجروں کا موسم نہ ہوتو چیکو کا استعمال کرنا چاہیے۔

بھرپورانرجی

چیکو جسم کو فوری توانائی پہنچانے کا بھی ذریعہ ہے کیونکہ اس میں مٹھاس کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے اس لئے اسے کھا کر فوری توانائی بحال کی جا سکتی ہے۔ اس میں موجود فرکٹوس اور سکروس اسے توانائی سے بھرپور غذا بناتے ہیں ۔ اسے سحری اور افطاری یا صبح ناشتے میں کھایا جائے تو دن بھر انرجی رہتی ہے۔

سوزش اور درد کو دور کرتا ہے

چیکو میں موجود ٹیننز اسے اینٹی انفلیمٹری یعنی سوزش اور سوجن دور کرنے والی خصوصیات دیتا ہے ۔ اس سے درد اور سوجن کم ہوتی ہے اور اس میں افاقہ بھی ہوتا ہے۔ گٹھیا کے مریضوں اور جوڑوں کے درد کے مریضوں کو بھی چیکو کا استعمال کرنا چاہیے ۔ اس کے علاوہ ایسی کوئی بھی بیماری جس سے جسم میں سوجن آجاتی ہو اس میں بھی چیکو کا استعمال کرنا چاہیے۔

کیلشیم سے بھرپور

چیکو میں آئرن، فاسفورس اور کیلشیم موجود ہوتا ہے ۔ کیلشیم اور فاسفورس ہڈیوں کے بیرونی حصے کو مضبوط بناتا ہے ۔ ان سے ہڈیوں کو قوت ملتی ہے اور وہ زیادہ بوجھ اٹھانے کے قابل بن پاتی ہیں ۔

حاملہ خواتین کے لئے مفید

حاملہ خواتین بھی چیکو کا استعمال کر سکتی ہیں کیونکہ اس میں کاربوہائیڈریٹس بی ہوتا ہےاس لئے یہ حاملہ خواتین کو فوری انرجی پہنچانے کا ذریعہ بنتا ہے۔

ہمیشہ پکا ہوا چیکو خریدیں

چیکو ہمیشہ پکا ہو ا خریدنا چاہیے ۔ پھل کو ہاتھ لگا کر دیکھیں اگر اس میں نرمی محسوس ہورہی ہے تواس کا مطلب ہے کہ چیکو پکا ہوا ہے اس کے علاوہ کچے چیکو کا رنگ ہرا ہوتا ہے اور وہ خاصا سخت ہوتا ہے ۔ کچا چیکو ذائقے میں کڑوا بھی ہوتا ہے اور اس میں لیٹکس اور ٹیننز کی زیادہ مقدار صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہو سکتی ہے ۔ کچا چیکو منہ میں چھالے، گلے میں سوزش ، سانس لینے میں تکلیف اور خارش جیسی تکالیف کا باعث بن سکتا ہے۔

Cheeku Ke Fawaid Aur Nuqsanat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Cheeku Ke Fawaid Aur Nuqsanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cheeku Ke Fawaid Aur Nuqsanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3086 Views   |   09 Apr 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

کچا چیکو کھانے سے آپ کون سی بیماری میں مبتلا ہو سکتے ہیں ، پکے ہوئے چیکو کے فوائد جان کر آپ اسے ہر روز کھانا پسند کریں گے

کچا چیکو کھانے سے آپ کون سی بیماری میں مبتلا ہو سکتے ہیں ، پکے ہوئے چیکو کے فوائد جان کر آپ اسے ہر روز کھانا پسند کریں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کچا چیکو کھانے سے آپ کون سی بیماری میں مبتلا ہو سکتے ہیں ، پکے ہوئے چیکو کے فوائد جان کر آپ اسے ہر روز کھانا پسند کریں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔