میری سلائی مشین کو میرے مرنے کے بعد کھولنا ۔۔ بوڑھی عورت نے مشین میں ایسی کیا خفیہ چیز رکھی تھی جس نے گھر والوں کی زندگی بدل دی؟

برطانوی خاتون جینفر ویراستو کے پاس ایک سلائی مشین تھی جس میں وہ اکثر اپنی ذاتی اشیاء بھی رکھ لیتی تھیں اور سلائی کر کے پیسے کماتی تھیں۔ وہ اپنی زندگی میں کہتی تھیں کہ میں جب مر جاؤں گی تو میری یہ میری سلائی مشین تمہارے کام آئے گی اس میں کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو اگر میری موت سے پہلے گھر والوں نے دیکھ لیا تو وہ تکلیف میں رہیں گے لیکن میرے مرنے کے بعد یہ گھر کو بڑی آفت سے بچائیں گیں۔ ان کا بھتیجا ان سے بہت محبت کرتا تھا یہ چاچی بھتیجا اکثر ساتھ ہی رہتے تھے اور ایک دوسرے کا خیال کرتے تھے۔ زندگی میں کبھی بھی اس عورت نے اپنے بھیتیجے کو یہ نہیں بتایا کہ سلائی مشین میں کون سا راز چھپا یے۔

جب جینیفر کی موت کا وقت قریب آیا تو پورا گھر مالی مسائل سے گھرا ہوا تھا یہاں تک کہ اس کی میت اور تابوت کا انتظام کرنے کے لئے بھی پیسے نہ تھے۔ اس وقت جینیفر آخری سانسیں لے رہی تھیں، اس نے اپنے بھتیجے کو قریب بلایا اور کہا کہ بیٹا تم پریشان نہ ہونا میری موت کے بعد سلائی مشین کھول کر دیکھنا تمام مسئلے حل ہو جائیں گے۔

بھتیجے نے ایسا ہی کیا اور جب وہ مرگئیں تو سلائی مشین کو کھولا اس میں اخبار میں لپٹی ایک پینٹنگ دیکھی تو معلوم ہوا کہ وہ مشہور مصور پکاسو کی بنائی گئیں تھیں جوکہ جینیفر کے شوہر پیرس سے لے کر آئے تھے اور وہ اس وقت ملین ڈالرز میں فروخت ہونے والی مہنگی ترین پینٹنگ تھی۔ ھس پر بھتیجے سباتینو نے چاچی کی ہدایت کے مطابق اس کو فروخت کرکے گھر والوں کی زندگی بدل دی، تمام تر مشکلات کو حل کردیا۔

آپ بھی اپنی دادی یا نانی کی سلائی مشین کو کھول کر دیکھ لیں، کہیں ایسی کوئی مہنگی سی خفیہ چیز نہ چھپا کر رکھی ہوئی ہو ۔۔

Mere Marne Ke Baad Kholna

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mere Marne Ke Baad Kholna and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mere Marne Ke Baad Kholna to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   67776 Views   |   20 Nov 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

میری سلائی مشین کو میرے مرنے کے بعد کھولنا ۔۔ بوڑھی عورت نے مشین میں ایسی کیا خفیہ چیز رکھی تھی جس نے گھر والوں کی زندگی بدل دی؟

میری سلائی مشین کو میرے مرنے کے بعد کھولنا ۔۔ بوڑھی عورت نے مشین میں ایسی کیا خفیہ چیز رکھی تھی جس نے گھر والوں کی زندگی بدل دی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میری سلائی مشین کو میرے مرنے کے بعد کھولنا ۔۔ بوڑھی عورت نے مشین میں ایسی کیا خفیہ چیز رکھی تھی جس نے گھر والوں کی زندگی بدل دی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔