اس وقت بازار میں ناریل اور ناریل پانی کی بہتات ہے۔ اس عام سے خوش ذائقہ پھل میں بہت سے فائدے چھپے ہیں۔ صرف پھل ہی نہیں بلکہ ناریل کو توڑنے پر اس سے نکلنے والا پانی بھی اپنے اندر ڈھیروں فائدے رکھتا ہے۔ تو چلیں آج آپ کو ناریل اور اس کے فائدوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
ناریل کی غذائی اہمیت
ناریل مینگنیز س بھرپور ہوتا ہے جو ہڈیو اور پیٹابولزم کو تیز کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں گڈ کاربز، پروٹین اور گڈ کولیسٹرول موجود ہوتا ہے۔ ناریل کاپر، آئرن اور سیلینیم سے بھی مالا مال ہوتا ہے جس کی وجہ سے نئے خلیات بننے کا عمل تیز ہوتا ہے۔
نہار منہ ناریل پانی پینے کے فوائد
نہار منہ ناریل پانی پینے سے جسم سے فاس اور زہریلا مواد نکل جاتا ہے۔ پیٹ کے افعام درست ہوتے ہیں اور معدے کو ٹھنڈک پہنچتی ہے۔ السر کے مریضوں کو ناریل پانی پینے سے آرام ملتا ہے۔ ناریل پانی پینے سے جسم اور آنکھوں کو تراوٹ ملتی ہے۔
ناریل ایک سوپر فوڈ ہے
ناریل کو اس کے بیش بہا فائدوں کی وجہ سے سوپر فوڈ بھی کہا جاتا ہے۔ صدیوں سے آیوروید اور ہندوستان میں استعمال ہونے والا یہ پھل معدنیات سے مالا مال ہے۔ اس کا تیل جلد کی خشکی دور کرنے کے ساتھ ساتھ بالوں کی افزائش بھی تیز کرتا ہے۔ ناریل کھانے سے نگاہیں تیز ہوتی ہیں۔ جسم میں ذیابیطس اور ہائی بلڈ پیشر کو کنٹرول رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ ناریل کو کاٹ کر باآسانی کسی بھی چیز میں ڈال کر استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کا برپور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔