بچوں کو دودھ میں سونف پکا کر پلانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے ایسا بہترین نسخہ جو ڈاکٹر کی دوائیوں کو بھی پیچھے چھوڑ سکتا ہے

دودھ جہاں کیلشیم، اور وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے وہیں سونف فائبر اور آئرن، پوٹاشیم، کیلشیم ، میگنیشیم اور فاسفورس حاصل کرنے کا بہترین زریعہ ہے، اور اگر دودھ اور سونف دونوں کا ایک ساتھ پکا کر استعمال کیا جائے تو ان کی افادیت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔
دودھ کو مکمل غذا بھی کہا جاتا ہے، دودھ کے ایک گلاس میں اگر ایک چمچ سونف ڈال کر روزانہ کی بنیاد پر استعمال کر لیا جائے تو اس کی افادیت اتنی بڑھ جاتی ہے کہ یہ آپ کو کئی طرح کی بیماریوں سے نجات بھی دلا سکتا ہے اس کے اور کیا کیا فوائد ہیں آیئے جانتے ہیں۔

دودھ اور سونف ملا کر استعمال کرنے کے حیرت انگیز فوائد

• کیلشیم کی کمی

کیلشیم کی کمی کی وجہ سے مرد عورت بوڑھے یا بچے سب ہی بےحد پریشان نظر آتے ہیں کیونکہ اگر کیلشیم کی کمی بےتحاشہ بڑھ جائے تو ہڈیوں کی کمزور ہڈیوں میں درد کے ساتھ ساتھ جسم پر سفید دھبے پڑنا بھی شروع ہو جاتے ہیں ایسے میں اگر 3 ماہ تک روزانہ ایک گلاس دودھ میں ایک چائے کا چمچ سونف پکا کر اسے پی لیا جائے تو کیلشیم کی کمی تیزی سے پوری کی جا سکتی ہے۔

• بچوں کے لئے مفید

بچوں میں ایک سب سے بڑا مسئلہ پیٹ درد اور گیس کا ہوتا ہے خاص طور پر شیر خوار بچوں میں یہ مسئلہ زیادہ سامنے آتا ہے، ایسے میں ان کو زیادہ دوائیاں دینا بھی والدین کو ناگوار گزرتا ہے، تاہم اگر دودھ میں سونف پکا کر بچوں کو پلایا جائے تو اس سے ان کا پیٹ درد دور ہوگا اور گیس بھی خارج ہوگی جس سے بچے کو آرام ملے گا۔

• تھکن سستی اور پٹھوں کی کمزوری

اکثر ایسے لوگ جو آئرن اور کیلشیم کی کمی کا شکار ہوں وہ تھکے تھکے سست اور خود کو کمزور محسوس کرتے ہیں ساتھ ہی ان کے پٹھوں میں درد اور کھچاؤ بھی رہتا ہے، اگر روزانہ رات کو ایک گلاس دودھ میں ایک چائے کا چمچ سونف پکا کر پی لیا جائے تو اس سے یہ مسئلہ بھی دور ہو سکتا ہے۔

• دماغی صحت کے لئے مفید

ماہرین کے مطابق دودھ اور سونف کااستعمال دماغی سرگرمیوں کو بہتر بناتا ہے، اس سے پڑھنے والے بچوں کی دماغی کمزوری دور ہوتی ہے اور دماغ تیز ہوتا ہے، اور یادداشت میں اضافہ ہوتا ہے۔

• آنکھوں کی کمزوری

یہ بات آپ نے کئی مرتبہ سنی ہوگی کہ آنکھوں کی روشنی تیز کرنے کے لئے سونف سے بہتر کچھ نہیں ہے، جی ہاں! یہ بات بلکل صحیح ہے، سونف کے استعمال سے آنکھوں کی روشنی میں اضافہ ہوتا ہے اور اگر سونف کو دودھ میں پکا کر روزانہ پینے کی عادت بنا لی جائے تو کچھ ہی وقت میں آنکھوں کی کمزوری بھی دور کی جا سکتی ہے، اس سے آنکھیں کی روشنی تیز ہوگی اور نیند میں بھی اضافہ ہوگا۔

Doodh Main Sounf Mila Kar Peeny Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Doodh Main Sounf Mila Kar Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Doodh Main Sounf Mila Kar Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4858 Views   |   25 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بچوں کو دودھ میں سونف پکا کر پلانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے ایسا بہترین نسخہ جو ڈاکٹر کی دوائیوں کو بھی پیچھے چھوڑ سکتا ہے

بچوں کو دودھ میں سونف پکا کر پلانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے ایسا بہترین نسخہ جو ڈاکٹر کی دوائیوں کو بھی پیچھے چھوڑ سکتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچوں کو دودھ میں سونف پکا کر پلانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے ایسا بہترین نسخہ جو ڈاکٹر کی دوائیوں کو بھی پیچھے چھوڑ سکتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔