اگر سموسے بچ جاتے ہیں وہی رات کو کھالیتے ہیں۔۔ ننھا حافظ قرآن، جو اپنی والدہ کا سہارا بننے کے لیے گلی گلی چند پیسے کمانے کیلئے نکلتا ہے

چھوٹی عمر میں بڑا انسان بننا ہر ایک کو نصیب نہیں ہوتا ہے، کیونکہ دنیا کی ستم ظریفی اور مکروہ چہرا ہر کوئی نہیں دیکھتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ہی ننھے شہزادے کے بارے میں بتائیں گے۔

اپنے گھر والوں کی مدد، والدین کا سہارا بننا ہر بچے کی خواہش ہوتی ہے، کچھ تو اس خواہش کی تکمیل کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں، جبکہ کچھ عملی طور پر کچھ کر دکھانے کا عزم رکھتے ہیں۔

ایک ایسا ہی حافظ قرآن شہزادہ سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے، جو اپنے والدین کا سہارا بننے کے لیے سڑک پر سموسے اور رول بیچتا ہے۔

سوش میڈیا پر وائرل پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ کراچی کے علاقے ناظم آباد پاپوش نگر ذکیہ مسجد کے سامنے والی گلی میں موجود یہ ننھا حافظ قرآن رات کے 8 بجے بھی رول اور سموسے بیچ رہا تھا۔

سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق ننھا بچہ شام 5 بجے تک مدرسے میں قرآن کی تعلیم حاصل کرتا ہے اور پھر گھر پہنچ کر والدہ سے سموسے اور رول لیتا ہے اور بازار اور گلی میں انہیں بیچنے پہنچ جاتا ہے۔چھوٹی عمر ہونے کی وجہ سے والدہ بازار تو جانے نہیں دیتی۔

کیونکہ بازار دور ہے، تاہم ننھا حافظ قرآن گلی میں ہی گاہکوں کی راہ تکتا ہے۔ جب کبھی رول سموسے بک جاتے ہیں تو گھر پیسے لے جاتا ہے اور جب نہیں بکتے تو رات کے کھانے میں یہی کھانے پڑتے ہیں۔ اپنی محنت کے بل بوتے پر بھیک مانگنے یا دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانے سے لاکھ درجہ بہتر یہ ننھا حافظ قرآن اس بات کی جیتی جاگتی مثال ہے کہ ہمت کرے انسان تو کیا ہو نہیں سکتا ہے۔

ننھا بچہ نہ صرف دینی تعلی کو لے کر چل رہا ہے، بلکہ دنیا کو بھی ساتھ لے کر چل رہا ہے، یہ ننھا حافظ قرآن ان تمام افراد کے لیے بھی مثال ہے، جو ہر کام میں رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں اور اسے اپنے اوپر بوجھ سمجھتے ہیں۔

Bacha Jo Samosy Baichta Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bacha Jo Samosy Baichta Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bacha Jo Samosy Baichta Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2215 Views   |   18 Mar 2024
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

اگر سموسے بچ جاتے ہیں وہی رات کو کھالیتے ہیں۔۔ ننھا حافظ قرآن، جو اپنی والدہ کا سہارا بننے کے لیے گلی گلی چند پیسے کمانے کیلئے نکلتا ہے

اگر سموسے بچ جاتے ہیں وہی رات کو کھالیتے ہیں۔۔ ننھا حافظ قرآن، جو اپنی والدہ کا سہارا بننے کے لیے گلی گلی چند پیسے کمانے کیلئے نکلتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر سموسے بچ جاتے ہیں وہی رات کو کھالیتے ہیں۔۔ ننھا حافظ قرآن، جو اپنی والدہ کا سہارا بننے کے لیے گلی گلی چند پیسے کمانے کیلئے نکلتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔