Winter Skin Care Tips In Urdu

سردیوں میں خشک جلد سے کیسے بچا جائے
سردی کے موسم میں جلد خشک اور خارش زدہ ہوجاتی ہے ۔ خشک جلد بہت جلد سورج تمازت کو اثر قبول کرتی ہے اور کالی ہوجاتی ہے ، اس لیے اس موسم آپ کو اپنی جلد کی حفاظت کچھ زیادہ کرنی پڑتی ہے ۔
ایسا بھی نہیں ہے کہ آپ کو اس احتیاط کے لیے بہت زیادہ بندوبست کرنا پڑے بلکہ روٹین میں تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ آپ با آسانی اس موسم میں اپنی جلد کی حفاظت کرسکتی ہیں ۔
اپنا کلینزنگ تبدیل کرلیں ۔ اس موسم میں جلد کا خشک ہونا ایک اور مسئلہ ہے جس کی طر ف آپ کو دھیان دینا ہے اور اس سلسلے میں آپ کو اپنے صابن اور ڈیٹرجنٹ پر توجہ دینی ہے ۔ یعنی یہ دیکھنا ہے کہ آپ کس قسم کی اشیاء استعمال کر رہے ہیں ۔
وہ کلینزر جن میں Salicylic acid اورbenzyl peroxide شامل ہوں جلد کو خشک کردیتا ہے ۔خاص طور پر اس وقت جب آپ اس قسم کا کلینزر مہاسوں اورداغ دھبوں کے لیے کسی دوسری کریم یا لوشن کے ساتھ استعمال کررہے ہوں ۔ ان کی جگہ آپ کوئی نرم سا فیس واش موئسچرائزر کے ساتھ استعمال کریں یا ایسے فیس واش تلاش کریں جس میں ایلوویرا شامل ہو ۔ بالغوں کے لیے باتھ سے زیادہ شاور زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے ۔

سردیوں میں گرم پانی میں زیادہ دیر تک نہاتے رہنا ممکن ہے کہ جسم کو نرم اور سکون پہنچاتا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی یہ جلد کی فطری رطوبت کو برباد کرکے جلد کو خشک بھی کردیتا ہے ۔آپ چاہے باتھ لے رہے ہوں یا شاور ، پانی کو گرم نہیں بلکہ نیم گرم ہونا چاہیے ۔ صابن کا استعمال کم سے کم ہونا چاہیے او روہ صرف ان مقامات پر جہاں آپ ضروری محسوس کریں۔

موئسچر ائزنگ اس موسم کے لیے وہ واحد طریقہ کار ہے جس کے ذریعے آپ جلد کو خشک ہونے سے محفوظ رکھ سکتی ہیں ۔ گرم پانی سے نہانے اور موئسچرائزر استعمال کرنے کے بعد آپ اس سرد موسم کی بے رحمی سے بہت حد تک سارے دن کے لیے محفوظ رہ سکتی ہیں ۔

بہترین قسم کے موئسچرائزر وہ ہوتے ہیں جن میں روغن کی آمیزش ہوتی ہے کیونکہ اس موسم میں آپ کی جلد روغن کی پروڈکشن بہت کم کردیتی ہے اور اس کمی کو موئسچرائزر پوری کردیتا ہے جلد میں جذب ہونے اور جلد خشکی سے محفوظ رکھنے کے لیے lanolin, vitamin E اور ایووکیڈو آئل والے موئسچرائزر بہترین ہوتے ہیں ۔

حفاظت :
سورج کی شعاعیں سردیوں کے موسم میں آپ کی جلد براہ راست نقصان پہنچا سکتی ہیں ۔ اس لیے سن اسکریں کا استعمال ضرور کریں ۔ چونکہ آپ اس موسم میں خود کو موٹے کپڑوں سے لپیٹے رکھتے ہیں اس لیے پورے جسم پر سن اسکریں کی ضرورت نہیں ہے بلکہ صرف وہی حصے جو کھلے ہوئے ہوں ۔
سردیوں کے پورے موسم میں ایسا موئسچزر استعمال کرنے کی کوشش کریں جس میں SPF15کی شمولیت ہو۔

The skin becomes very dry and rough during the winter season which can also cause darkness of skin. Because of the dryness the skin starts looking dull. This article is about winter skin care tips which will help you to prevent dry skin and look fresh during the winters. It is not very difficult to take care of your skin. By following these tips for winter skin care you can easily make your skin glow. You should keep yourself away from sun rays and apply a sunscreen on your skin to get rid of dryness and suntan during winters. Use a nice moisturizer during winters to moisture the skin. These little tips will help you to improve your skin health. Hope this article about winter skincare tips will help you.

Winter Skin Care Tips In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Winter Skin Care Tips In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Winter Skin Care Tips In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Tazeen Zaidi  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4925 Views   |   24 Dec 2018
About the Author:

Tazeen Zaidi is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Tazeen Zaidi is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

Winter Skin Care Tips In Urdu

Winter Skin Care Tips In Urdu ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Winter Skin Care Tips In Urdu سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔