انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے گھر بیٹے "اکائے" کی پیدائش ۔۔ اس مختلف نام کا مطلب کیا ہے؟

بھارتی سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور انکی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کا اعلان کردیا۔

دونوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس کے بعد یہ خبر ہر طرف جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جوڑے کے مشترکہ بیان کے مطابق بچے کی پیدائش 15 فروری 2024 کو ہوئی تھی۔ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام "اکائے" رکھا ہے۔

اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ، "بے پناہ خوشی اور پیار سے بھرے دلوں کے ساتھ، ہم آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ 15 فروری کو، ہم نے اپنے بیٹے آکائے، اور وامیکا کے چھوٹے بھائی کو اس دنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔ ہم اپنی زندگی کے اس خوبصورت وقت میں آپ کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے خواہاں ہیں۔ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس وقت ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔"

اکائے نام کے معنی کیا ہیں؟

ویسے ابھی تک انوشکا اور ویرات نے نام کے ماخذ (معنی) کا اعلان نہیں کیا ہے، لیکن ہندی میں اکائے کا لفظی مطلب ہے "امر" یعنی ہمیشہ رہنے والا۔

اس سے پہلے بھی ویرات اور انوشکا نے بیٹی کا نام دیوی دُرگا کے نام پر 'وامیکا' اور اب بیٹے کا نام بھگوان شیو کے نام پر 'آکائے' رکھا۔ سنسکرت میں اکائے کا مطلب ہے جس کی کوئی قطعی شکل نہ ہو، جو بے شکل ہو۔ ہندو مذہب میں بھگوان شیو کو بے شکل سمجھا جاتا ہے۔

Anushka Sharma And Virat Kohli Welcome Baby Boy Akaay

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Anushka Sharma And Virat Kohli Welcome Baby Boy Akaay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anushka Sharma And Virat Kohli Welcome Baby Boy Akaay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1074 Views   |   20 Feb 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے گھر بیٹے "اکائے" کی پیدائش ۔۔ اس مختلف نام کا مطلب کیا ہے؟

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے گھر بیٹے "اکائے" کی پیدائش ۔۔ اس مختلف نام کا مطلب کیا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے گھر بیٹے "اکائے" کی پیدائش ۔۔ اس مختلف نام کا مطلب کیا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔