وزن کم کرنا ہے تو چاولوں کو پکاتے وقت اس میں کون سا تیل ملانا چاہیے جس سے وزن نہیں بڑھتا؟

چاول بہت اہم اناج مانا جاتا ہے ۔یہ توانائی بحال کرنے کا فوری اور بہترین ذریعہ سمجھے جاتے ہیں ،غذائی توانائی کا 20 فیصد چاولوں پر مشتمل ہے ۔لیکن چاول میں اسٹارچ ہونے کی بناء پر اس کو ڈائٹنگ کرنے والوں کے لیے موزوں نہیں سمجھا جاتا۔لیکن اس کو پکانے کا ایک ایسا حیرت انگیز طریقہ مو جود ہے جو کہ اس کی غیر صحت بخش کمی کو دور کر سکتا ہے ۔

چاول میں اسٹارچ کا تناسب

دنیا میں جتنے بھی اناج ہیں ان میں چاول وہ غذا ہیں جن میں سب سے زیادہ کاربو ہائیڈریٹ مو جود ہیں ،اور اس میں مسئلہ ایسے پیدا ہو تا ہے کہ اسٹارچ ہضم ہو کرشکر کی صورت اختیار کر لیتا ہے اور شکر چکنائی میں تبدیل ہو جاتی ہے۔۔سری لنکا میں کی گئی دو تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک بہت آسان طریقے سے اگر چاولوں کو پکایا جائے تو اس اسٹارچ کو بھی آپ کے لئے فائدہ مند بنایا جا سکتا ہے ،اور یہ چاولوں کے شوقین افراد کے لئے ایک بہت اچھی خبر ہے۔

ناریل کے تیل کا کمال

سدھیر جیمز جو کہ کالج آف کیمیکل سائنسز سری لنکا کے طالب علم ہیں،انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر پشپا راج کی سرکردگی میں یہ تحقیق کی کہ اگر چاولوں کو پکاتے وقت اس میں ناریل کا تیل ملا دیا جائے اور پھر اس کو فوراً ہی ٹھنڈا ہو نے کو رکھ دیا جائے تو وہ چاولوں کی کمپوزیشن کو تبدیل کر دیتا ہے۔ پکانے کے دوران چکنائی کا اضافہ ان اسٹارچ کو ہضم کر نے میں مدد دیتا ہے۔چاولوں میں یہ سادہ سا اضافہ دراصل چاولوں میں موجود کیلوریز کی مقدار کو مجموعی طور پر کم کر کے50فیصد تک گھٹا دیتا ہے۔

پکانے کا جادوئی طریقہ

اس کو پکانے کا طریقہ بہت سادہ اور آسان ہے لیکن اس کے اثرات جادوئی ہیں۔چاولوں کے لئے پانی ابلنے کو رکھیں۔اب چاولوں کے وزن کا تین فیصد اس میں ناریل کا تیل شامل کریں۔اب چاول اس میں ڈال کر نارمل طریقے سے ابال لیں ۔
جب یہ پک جائیں تو اس کو تقریباً12گھنٹے کے لئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں ۔تیل ،چاولوں کے ساتھ مل کر اس کے اسٹارچ کی ہئیت تبدیل کر کے اس کو صحت بخش بنا دیتا ہے۔چاولوں کو ٹھنڈاکرنے سے اس میں موجود اسٹارچ کی غذائی صلاحیت تبدیل ہو جاتی ہے اور یہ آپ کو نقصان کے بجائے فائدے کا موجب بن جاتے ہیں۔پھر چاہے آپ اس کو دوبارہ گرم کریں اس کی افادیت کم نہیں ہو گی۔ جیمز اور پشپا راج نے سری لنکا میں موجود چاولوں کی 38سے زائد اقسا م پر یہ کامیاب تجربہ کیا۔اور ہر دفعہ نتیجہ بہترین رہا ۔

Chawal Pakaty Waqt Konsa Oil Milana Chahiye

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Chawal Pakaty Waqt Konsa Oil Milana Chahiye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chawal Pakaty Waqt Konsa Oil Milana Chahiye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aneela  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2716 Views   |   04 Mar 2022
About the Author:

Aneela is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aneela is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 January 2025)

وزن کم کرنا ہے تو چاولوں کو پکاتے وقت اس میں کون سا تیل ملانا چاہیے جس سے وزن نہیں بڑھتا؟

وزن کم کرنا ہے تو چاولوں کو پکاتے وقت اس میں کون سا تیل ملانا چاہیے جس سے وزن نہیں بڑھتا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وزن کم کرنا ہے تو چاولوں کو پکاتے وقت اس میں کون سا تیل ملانا چاہیے جس سے وزن نہیں بڑھتا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔