چائے کی چھلنی میں یہ چیز ڈالیں اور.. گندے فریج کو منٹوں میں کیسے صاف کریں؟ ناگوار بو کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا آزمودہ ٹوٹکہ

مہینوں بعد جب فریج کی صفائی ہوتی ہے تو گھنٹوں محنت کے باوجود فریج صحیح سے صاف بھی نہیں ہوتا. اور ایک خاص قسم کی ناگوار بو فریج میں رہ جاتی ہے. آج ہم آپ کو منٹوں میں فریج صاف کرنے کا طریقہ بتائیں گے جس سے آپ کا فریج نئے جیسا چمک اٹھے گا.

سب سے پہلے فریج بند کر کے تمام تاریں سوئچ سے نکال کر ایسے رکھیں کہ وہ گیلے نہ ہوں. اب فریزر میں جہاں برف جمی ہو وہاں نمک چھڑک کر کھول دیں.

فریج کی تمام درازیں اور شیلف نکال لیں. اب ایک ٹب میں پانی، کھانے کا سوڈا، ایک پیالی سرکہ اور ڈش واش لیکوئیڈ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور برتن دھونے والے اسفنج کو اس میں ڈبو کر اچھی طرح فریج کے اندر اور باہر صاف کریں.

درازیں اور شیلف کو تیار کیے ہوئے پانی کے ٹب میں ڈال دیں اور انھیں بھی اچھی طرح اسفنج سے صاف کر کے پانی سے کھنگال دیں.

صاف اور موٹے کپڑے سے فریج کے اندر کا حصہ پونچھ دیں. اوپر فریزر سے برف پگھل چکی ہوگی اسے بھی ایسے ہی صاف کرلیں.

فریج صاف ہو کر خشک ہوجائے تو چائے کی چھلنی میں نمک ڈال کر چھانتے ہوئے فریزر میں نمک چھڑک دیں. اس طرح فریزر میں برف نہیں جمے گی اور بجلی کا بل کم آئے گا.

سوڈا اور سرکہ تمام ناگوار بو جذب کرلیتا ہے جس سے فریج نئے جیسا ہوجائے گا.

Fridge Ki Safai Karnay Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Fridge Ki Safai Karnay Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fridge Ki Safai Karnay Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   772 Views   |   16 May 2024

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

چائے کی چھلنی میں یہ چیز ڈالیں اور.. گندے فریج کو منٹوں میں کیسے صاف کریں؟ ناگوار بو کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا آزمودہ ٹوٹکہ

چائے کی چھلنی میں یہ چیز ڈالیں اور.. گندے فریج کو منٹوں میں کیسے صاف کریں؟ ناگوار بو کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا آزمودہ ٹوٹکہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چائے کی چھلنی میں یہ چیز ڈالیں اور.. گندے فریج کو منٹوں میں کیسے صاف کریں؟ ناگوار بو کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا آزمودہ ٹوٹکہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔