دن میں تین بار کچے انڈے کھانے سے کیا ہوتا ہے؟

انڈوں کے بارے میں اکثر اوقات کہا جاتا ہے کہ ان میں کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہوتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ قدرتی غذاؤں میں غذائیت کے لحاظ سے انڈوں کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ انڈوں کے حوالے سے یہ قیاس آرائیاں بھی کی جاتی ہیں کہ اسے کچا بالکل نہ کھائیں لیکن کچے انڈے کھانے کے چند فائدے بھی ہیں۔
آج ہم آپ کو کچے انڈے کھانے کے 3 فوائد بتائیں گے۔

1-کچے انڈوں میں ہائی کوالٹی پروٹین

پروٹین مختلف امینو ایسڈز سے تیار ہوتا ہے اور اس کی نو اقسام انڈوں سے حاصل ہوتی ہیں۔ اسی لیے ان کو ہائی کوالٹی پروٹین کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ ایک بڑے انڈے میں چھ گرام پروٹین ہوتا ہے۔
آپ انہیں اُبال کر کھائیں، کچا کھائیں، آملیٹ بناکر کھائیں، فرائی کریں یا پھر کسی بھی طریقے سے کھائیں یہ آپ کے جسم کے لیے پروٹین، وٹامن اور منرلز پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں۔

2- بینائی کے لیے سود مند

انڈے ان لوگوں کے لیے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں جو مچھلی نہیں کھاتے۔ اومیگا تھری دماغ اور بینائی کے لیے مفید ہے۔ انڈوں کی زردی میں لیوٹین اور زیسانتھین نام کے اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں جو آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

3- قوت مدافعت میں بہتری

انڈے پروٹین، وٹامن ڈی، وٹامن بی 2، بی 5، بی 12، وٹامن ای، فولیٹ، لیوٹین اور اومیگا تھری سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ تمام چیزیں قوت مدافعت کو بڑھاتی ہیں جبکہ وائرس اور بیکٹیریا کے پھیلاؤ کو کم کرتی ہیں۔

Kachy Anday Khane Se Kia Hota Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kachy Anday Khane Se Kia Hota Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kachy Anday Khane Se Kia Hota Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiza  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2548 Views   |   20 Jan 2022
About the Author:

Faiza is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiza is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

دن میں تین بار کچے انڈے کھانے سے کیا ہوتا ہے؟

دن میں تین بار کچے انڈے کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دن میں تین بار کچے انڈے کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔