آپ کون سا آٹا استعمال کرتے ہیں؟ جانیں عام آٹے کی جگہ 3 ایسے آٹے جو آپ کو بڑی بیماریوں سے بھی بچائیں اور اضافی خرچوں سے بھی

ہمارے یہاں عام طور پر دکانوں پہ راشن کا آٹا ملتا ہے جو کہ خالص گندم کا آٹا نہیں ہوتا، جہاں ایک طرف گندم کے آٹے کے بے شمار فوائد ہیں وہیں دوسری طرف ایسے بھی آٹے ہیں جو کہ غذائیت کے خزانے سے بھرپور ہیں۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے وہ آٹے جن کا استعمال آپ کو کئی قسم کی بیماریوں سے بچاتا ہے

مکئی کا آٹا

مکئی کے آٹے کی روٹی پنجاب کے گاؤں دیہات میں بہت شوق سے کھائی جاتی اس کا ذائقہ بھی گندم کی روٹی سے مختلف ہوتا ہے۔ اسے بنانے کیلیئے آٹا گوندھنے کے بعد جب آپ روٹی کو بیلیں تو اسے زیادہ باریک نہ کریں بلکہ تھوڑی موٹی رہنے دیں۔ اور اسے توّے پر پکانے کے بعد چولہے پر بھی ہلکا سا سیخیں اس سے وہ اچھے سے پکتی ہے۔

مکئی کا آٹا وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے، یہ فائبر کے مواد کی وجہ سے ایک کامپلیکس کاربوہائیڈریٹ بھی ہے جس سے آپ کو بھوک کا احساس دیر سے ہوتا ہے۔ مکئی کے آٹے کو سیلیک بیماری/ گلوٹین سے متاثرہ انٹروپیتھی کے مریضوں کے لیے ایک محفوظ اناج سمجھا جاتا ہے۔ کچھ محققین نے ثابت کیا ہے کہ مکئی کی بعض اقسام میں امینو ایسڈ کی ترتیب ہوتی ہے جو کہ گندم کی طرح ہوتی ہے۔

جو کا آٹا

مکمل اناج کے طور پر جو کا آٹا فائبر، وٹامنز اور معدنیات فراہم کرتا ہے یہ مختلف صحت کے فوائد میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جو کے آٹے کا استعمال موٹاپے، ذیابیطس، دل کی بیماری، کینسر کی بعض اقسام اور دیگر دائمی صحت کے خدشات کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ جو فائبر اور کولیسٹرول کو کم کرنے والا بیٹا گلوکن سے بھرپور ہوتا ہے اور گندم کے مقابلے میں پروسیسنگ کے دوران کم غذائی اجزاء کھوتا ہے۔

باجرے کا آٹا

باجرے کا آٹا استعمال کرنے کے بھی کئی فائدے ہیں، یہ پروٹین اور فائبر کا بھرپور ذریعہ۔ جو لوگ گلوٹین فری روٹی کھانا چاہتے ہیں وہ باجرے کے آٹے کا استعمال کر سکتے ہیں، اسکے علاوہ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اچھا انتخاب ہے۔ باجرے کا آٹا دل کی صحت کو بہتر بنا کر بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

3 Aate Ki Bimariyon Se Bachaye

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like 3 Aate Ki Bimariyon Se Bachaye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 3 Aate Ki Bimariyon Se Bachaye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2531 Views   |   23 Jan 2023
About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

آپ کون سا آٹا استعمال کرتے ہیں؟ جانیں عام آٹے کی جگہ 3 ایسے آٹے جو آپ کو بڑی بیماریوں سے بھی بچائیں اور اضافی خرچوں سے بھی

آپ کون سا آٹا استعمال کرتے ہیں؟ جانیں عام آٹے کی جگہ 3 ایسے آٹے جو آپ کو بڑی بیماریوں سے بھی بچائیں اور اضافی خرچوں سے بھی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ کون سا آٹا استعمال کرتے ہیں؟ جانیں عام آٹے کی جگہ 3 ایسے آٹے جو آپ کو بڑی بیماریوں سے بھی بچائیں اور اضافی خرچوں سے بھی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔