بڑھاپا آگیا لیکن عقل نہیں آئی! ناچ گانے پر ماشاءاللّٰہ کیوں کہا؟ صارفین بشریٰ انصاری پر آگ بگولہ

Netizen Slams Bushra Ansari On Praising Zara Noor Dance

پاکستان کی سینئر فنکارہ بشریٰ انصاری ایک بار پھر خبروں میں ہیں، لیکن اس بار وجہ ان کی کوئی شاندار پرفارمنس یا طنزیہ کردار نہیں بلکہ ایک عام سا تبصرہ ہے جو انہوں نے اپنی بھانجی زارا نور عباس کی ویڈیو پر کیا۔

ہوا کچھ یوں کہ زارا نور عباس، نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کلاسیکی رقص کی مشق کرتی نظر آئیں۔ ویڈیو کے ساتھ ایک دل کو چھو لینے والا کیپشن بھی تھا، جس میں زارا نے بتایا کہ، "ماں بننے کے بعد وہ اپنے تخلیقی اظہار سے دور ہوتی جا رہی تھیں، لیکن اب وہ واپس خود کو دریافت کرنا چاہتی ہیں۔"

ویڈیو کے کمنٹس میں، بشریٰ انصاری نے فخر سے اپنی بھانجی کو سراہتے ہوئے لکھا، "یہ ہوئی نہ بات! پلیز اب اسے روکنا نہیں، ہفتے میں ایک بار مجھے یہ دیکھنا ہے، ماشاءاللہ۔"

بس پھر کیا تھا؟ سوشل میڈیا پر ایک طوفان آ گیا۔ کچھ صارفین کو رقص سے زیادہ مسئلہ اس بات سے ہوا کہ بشریٰ انصاری نے ماشاءاللہ جیسے مقدس لفظ کا استعمال ایک رقص کی ویڈیو کے لیے کیا۔

۔ کسی نے لکھا، گناہ پر پردہ ڈالنا اور بات ہے، لیکن اس کی تعریف کرنا اور پھر ماشاءاللہ کہنا؟ یہ تو بے حیائی کا پرچار ہے۔

۔ تو کسی نے طنز کرتے ہوئے کہا، شیطان بھی ماشاءاللہ سن کر کنفیوز ہو گیا ہوگا۔

۔ ایک نے کہا، لڑکی سرعام ناچ رہی ہے اور یہ بڈھی آنٹی ماشاءاللٰٗہ کہہ رہی ہے۔

یاد رہے بشریٰ انصاری کا انداز ہمیشہ بے باک اور تخلیقی رہا ہے، لیکن سوشل میڈیا پر اب شاید ہر لفظ ناپ تول کے بولنے کا وقت آ گیا ہے۔

Netizen Slams Bushra Ansari On Praising Zara Noor Dance

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Netizen Slams Bushra Ansari On Praising Zara Noor Dance and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Netizen Slams Bushra Ansari On Praising Zara Noor Dance to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   41 Views   |   25 Apr 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2025)

بڑھاپا آگیا لیکن عقل نہیں آئی! ناچ گانے پر ماشاءاللّٰہ کیوں کہا؟ صارفین بشریٰ انصاری پر آگ بگولہ

بڑھاپا آگیا لیکن عقل نہیں آئی! ناچ گانے پر ماشاءاللّٰہ کیوں کہا؟ صارفین بشریٰ انصاری پر آگ بگولہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بڑھاپا آگیا لیکن عقل نہیں آئی! ناچ گانے پر ماشاءاللّٰہ کیوں کہا؟ صارفین بشریٰ انصاری پر آگ بگولہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔