زمانہ تبدیل ہورہا ہے ، ساتھ ہی لوگوں کے کھانے پینے کی عادتیں بھی بدل رہی ہیں ۔اب زیادہ تر لوگ کھانے کا انتخاب کرتے وقت صحت سے زیادہ ذائقے اور چٹخارے پر توجہ دیتے ہیں اور یہ ہماری خرابی صحت کی ایک بڑی وجہ ہے ۔ بس ایک کال کرو یا گھر سے باہر نکلو ،سامنے یا کہیں قریب ہی کوئی خوبصورت اور اے سی کی ٹھنڈ ک والے ریستوران نظر آجائے گا ۔ اِدھر آرڈر دیا اور اُدھر آپ کا من پسند کھانا حاضر ۔ ہم اس بات سے غافل رہتے ہیں کہ یہ جنک فوڈ دراصل ہماری صحت کو کتنا نقصان پہنچا رہے ہیں۔کیونکہ اس میں ضرورت سے زائد کاربوہائیڈریٹس، چربی ، نمک اور شکر شامل ہوتی ہے ، جو ہمیں بیمار کرتی ہے ۔ اس لیے ضروری ہے کہ باہر کھانا کھاتے ہوئے ایسی چیزوں کا انتخاب کریں جو وزن بھی نہ بڑھائیں اور آپ کا ہوٹلنگ کا شوق بھی پورا ہوجائے۔
ہوٹلنگ اور ڈائٹنگ ساتھ ساتھ !
پانی آرڈر کریں:
ایک گلاس پانی آرڈر کریں بیٹھنے کے بعد اور مینو دیکھنے سے پہلے ایک گلاس پانی آرڈر کریں اور پئیں۔ کیونکہ اگر آپ کو تیز بھوک لگی ہے تو پانی سے کچھ دیر کے لیے آپ کو راحت ملے گی۔ اس کا دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ پانی پینے سے آپ خود کو ہائی کیلوریز والے مشروبات آرڈر کرنے سے روک پائیں گے۔ کیونکہ پیاس کی حالت میں آپ کچھ بھی آرڈر کرسکتے ہیں۔
سبزی آرڈر کریں:
سبزیاں کھانے سے آپ کا پیٹ تو بھرے گا ہی ساتھ ہی آپ کے ڈائٹ پلان پر بھی اس کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔اور آپ الٹی سیدھی چیزیں کھانے سے بھی بچ جائیں گے۔ آپ چاہیں تو سبزیوں کی مختلف اقسام کی ڈشیں بھی آزما سکتے ہیں۔ اس سے ذائقہ بھی بدلے گا۔اور جسم کو اس کا فائدہ بھی ہوگا۔
بار بی کیو کھائیں:
اگر ڈائٹنگ کے دوران ہری سبزیوں کے سہارے رہنا آپ کے لئے مشکل ہو رہا ہے،تو آپ چکن بھی ٹرائی کر سکتے ہیں۔آپ لیموں اور کالی مرچ کے ساتھ گرل چکن ٹرائی کرسکتے ہیں۔ یا بار بی کیو ڈشز ٹرائی کریں۔
بیکڈ آلو:
اگر آپ کو لگتا ہے کہ ڈائٹنگ کے دوران آلو آپ کا سب سے بڑا دشمن ہے، تو آپ کودوبارہ سوچنا چاہئے۔ دراصل، بیکڈ آلو آپ کے لئے اچھا انتخاب ہو سکتے ہیں۔ آپ انہیں ذرا سے نمک کے ساتھ لے سکتے ہیں۔ بیکڈ آلو میں کیلوری کم ہوتی ہیں جبکہ وٹامن سی اور پوٹاشیم کی بھرپور مقدار ہوتی ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hoteling Aur Dieting Sath Sath and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hoteling Aur Dieting Sath Sath to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.