عدیل لڑکیوں کے ساتھ بہت اچھی طرح پیش آتا ہے۔۔ خواتین کو مردوں کی کون سی باتیں اچھی لگتی ہیں؟ اریج چوہدری نے بتادیا

"خوبصورت مرد، جو عزت دیتے ہیں، احترام کرتے ہیں اور پروٹوکول دیتے ہیں، ہمیشہ سے خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں۔ حقیقی زندگی میں بھی ایسا ہی ہے؛ خواتین ایسے مردوں کی طرف کھنچی چلی آتی ہیں،"

اریج چوہدری نے بھارتی صحافی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا، جہاں وہ اپنے مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ اور حقیقی زندگی کے رویوں پر بات کر رہی تھیں۔

"خواتین کو کیا واقعی عزت کرنے والے مرد ہی پسند آتے ہیں؟ اریج چوہدری نے کھل کر حقیقت بیان کر دی!" اداکارہ نے وضاحت کی کہ ڈرامے کی کہانی میں وہی سچائی ہے جو عام زندگی میں بھی نظر آتی ہے، جیسے کہ ہانیہ عامر کا کردار، جس کی منگنی تو کسی اور سے ہوتی ہے، مگر شادی وہ اس شخص سے کرتی ہیں جو انہیں زیادہ عزت اور پیار دیتا ہے۔ یہ حقیقت کا عکاس ہے، جہاں عورتیں ان مردوں سے متاثر ہوتی ہیں جو انہیں وقار دیتے ہیں۔

انہوں نے اپنے کردار نتاشا کے بارے میں بھی بات کی، جو ایک شادی شدہ خاتون کے روپ میں دکھائی گئی ہیں، لیکن ایسے مرد سے محبت کر بیٹھتی ہیں جو خواتین کی قدر کرنا جانتا ہے۔ "ڈرامے کی کہانی میں جو کچھ بھی دکھایا جا رہا ہے، وہ ہماری روزمرہ زندگیوں کی عکاسی کرتا ہے۔ خواتین ہمیشہ سے ہی ان مردوں کی طرف متوجہ ہوتی ہیں جو انہیں عزت دیتے ہیں اور احترام کرتے ہیں،" اریج نے مزید کہا۔

انہوں نے ڈرامے کی مقبولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ پورے خطے میں اس کہانی کو پسند کیا جا رہا ہے، کیونکہ یہ حقیقت پر مبنی ہے اور لوگوں کے دلوں کو چھو رہی ہے۔

ڈرامے میں ان کے کردار اور دوسرے کرداروں کی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ معاشرتی سچائیاں اور انسانی جذبات جب پردہ سکرین پر دکھائے جائیں تو ناظرین انہیں اپنے ساتھ جوڑ لیتے ہیں۔

Areej Chaudhary Talking About Kabhi Main Kabhi Tum

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Areej Chaudhary Talking About Kabhi Main Kabhi Tum and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Areej Chaudhary Talking About Kabhi Main Kabhi Tum to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   617 Views   |   21 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

عدیل لڑکیوں کے ساتھ بہت اچھی طرح پیش آتا ہے۔۔ خواتین کو مردوں کی کون سی باتیں اچھی لگتی ہیں؟ اریج چوہدری نے بتادیا

عدیل لڑکیوں کے ساتھ بہت اچھی طرح پیش آتا ہے۔۔ خواتین کو مردوں کی کون سی باتیں اچھی لگتی ہیں؟ اریج چوہدری نے بتادیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عدیل لڑکیوں کے ساتھ بہت اچھی طرح پیش آتا ہے۔۔ خواتین کو مردوں کی کون سی باتیں اچھی لگتی ہیں؟ اریج چوہدری نے بتادیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔