Chand Ghazain Jo Rakhen Aapko Jawan

چند غذائیں جو آپ کو رکھے جوان
ہمیں مسلسل بتایا جاتا ہے کہ کیا کھانا بہتر ہے کیا نہیں ، مگر کیا اس میں کوئی حقیقت ہوتی ہے ؟ درحقیقت ہماری خوراک صرف صحت پر نہیں بلکہ ہمارے شخصیت یا عمر پر بھی اثر انداز ہوتی ہے اور اگر آپ درمیانی یا 50کے عشرے کے بعد جوان نظر آنا چاہتے ہیں اور وہ بھی کسی پلاسٹک سرجری یا ادویات کے استعمال کے بغیر تویہ چند فوڈز ایسی ہی حیرت انگیز صلاحیت رکھتے ہیں جو آپ کی شخصیت کو کم عمر بنا کر پیش کرتے ہیں ایسے ہی چند چیزوں کے بارے میں جانیں جو آپ کی شخصیت کو ہر عمر میں پرکشش بناتے ہیں ۔

مالٹے(Orange)
وٹامن سی آپ کی نوجوانی کے تاثر کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے اور مالٹوں میں اس وٹامن کی کوئی کمی نہیں ہوتی ، اس کے ساتھ ساتھ ان میں ایک جز و بائیو فلیونوئیڈز بھی ہوتے ہیں جو جلد کو سورج کی شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور خلیات کومرنے سے بچاتا ہے ۔

ناشپاتی یا ایووکیڈو (Pears Or Avocado)
ناشپاتی یا ایووکیڈو وٹامن ای کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جس میں بیٹا کیروٹین کی کافی مقدار بھی شامل ہوتی ہے جو جلد بڑھاپے سے بچانے کے ساتھ ساتھ اس کی جگمگاہٹ کو برقرار رکھتا ہے ۔

بیریز (Berries)
اسٹرابیری ہو یا بلیوبیری ہرقسم کی بیریز آپ کی صحت کے ساتھ ساتھ مجموعی شخصیت کی کشش کے لیے بہترین ہے ، ان کے استعمال سے جلد کی جگمگاہٹ میں اضافہ ہوتاہے اور جھریوں کا امکان کم ہوجاتا ہے ، جبکہ یہ یاداشت کی کمزور ی سے بھی تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔

گاجر (Carrots)
بیٹاکیروٹین سے بھرپور یہ مزیدار سبزی آپ کی جلد کے خلیات کو تازگی بخشتی ہے اور یہ ایک طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ کا بھی کام کرتی ہے جس سے جھریوں سے تحفظ ملتا ہے ۔

انار (Pomegranate)
روزانہ انار کے جوس کا ایک گلاس جھریوں کو آپ سے دور رکھتا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ یہ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی شرح کو بھی کم کرتا ہے جبکہ اینٹی آکسیڈنٹس کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے جو سدابہار جوانی کی اصطلاح کو درست بھی ثابت کرسکتے ہیں ۔

مچھلی (Fish)
مچھلی میں پایا جانے والا اومیگا تھری ضروری فیٹی ایسڈ ہے جو جلد کو جگمگانے اور تازہ رکھنے میں مددگار اور انہیں خشکی سمیت قبل از وقت بڑھاپے سے بچاتا ہے ، اگر آپ کی خوراک میں صحت بخش چربی شامل نہیں ہوگی تو آپ بہت کم عمر میں ہی جلد کی خشکی اور جھریوں کا شکار ہوسکتے ہیں ۔

سرخ انگور (Red Grapes)
سرخ انگوروں کے چھلکوں میں ایسا عنصر پایا جاتا ہے جو آپ کی جلد کو نرم ، لچکدار اور اچھی نظر آتی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ یہ آپ کو سورج کی شعاعوں سے بھی تحفظ فراہم کرتے ہیں ۔

بندگوبھی (Cabbage)
بند گوبھی ہر ایک کے لیے سپر فوڈ ہے کیونکہ اس میں شامل اینٹی آکسیڈنٹس آپ کے جسم کو عمر بڑھنے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ قبل از وقت بڑھاپے اور مختلف امراض سے تحفظ ملتا ہے ۔

Chand Ghazain Jo Rakhen Aapko Jawan - Proper nutrition is essential to maintain your quality of life and prevent you from numerous skin diseases because with the proper nutrients, you can feel energized, stay fit and flexible and keep doing the activities you love to do, no matter what’s your age. Lets here come to know about those foods that give you proper nutrition and keep you young.

Chand Ghazain Jo Rakhen Aapko Jawan

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Chand Ghazain Jo Rakhen Aapko Jawan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chand Ghazain Jo Rakhen Aapko Jawan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Qudrat  |   In Beauty and Skin Care  |   2 Comments   |   26641 Views   |   13 Nov 2017
About the Author:

Qudrat is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Qudrat is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

I like this information and I will try to use these foods for long time. This is very good article. Have a good day.

  • Fareeda,

Mery chahray per nose .lips and chin k area per dandraf ke terha k chlkay ben jaty han .ma nay buhat doctors ko check kerwaya ha lekin ye merz brrta ha ja raha ha pls koe illaj baten

  • ghazala, oman

Chand Ghazain Jo Rakhen Aapko Jawan

Chand Ghazain Jo Rakhen Aapko Jawan ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Chand Ghazain Jo Rakhen Aapko Jawan سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔