ہم بیٹوں نے پہلے اپنی ماں کی شادی کروائی کیونکہ.. جوان بیٹوں نے بوڑھی ماں کی شادی کروانے کی کیا وجہ بتائی جو پورے گاؤں کے لئے مثال بن گئی؟

“بیٹوں نے کہا کہ ماں تم دوسری شادی کرو گی تب ہی ہم کریں گے۔ میں سوچتی تھی کہ اس عمر میں شادی کی تو لوگ کیا کہیں گے اور پھر اب مجھ سے کون شادی کرے گا مگر بیر بیٹوں نے میرا گھر بسا دیا“

یہ کہنا ہے سیلوی نامی ادھیڑ عمر عورت کا جن کا تعلق بھارت کی ریاست تامل ناڈو سے ہے۔ سیلوی کے2 بیٹے بھاسکر اور وویک نے اس وقت اپنے باپ کو کھو دیا جب دونوں ابھی پڑھ رہے تھے۔ والد کے انتقال کے بعد انھوں نے اپنی ماں کو ہمیشہ محنت کرتے ہی دیکھا۔

بڑھاپے میں دلہن بنی کیسی لگوں گی؟

بھاسکر اور وویک کہتے ہیں کہ ایک بار ان کی ٹیچر نے کہا تھا کہ ان کی ماں دوسری شادی کیوں نہیں کرتی جس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ البتہ بڑے ہو کر انھوں نے سوچا کہ جب ہم کام کرنے باہر جائیں گے تب ماں کے پاس کون ہوگا؟ کیا ہماری ماں کا خیال رکھنے کے لئے کوئی نہیں ہونا چاہیے؟ یہی سوچ کر ہم نے اپنی ماں سے بات کی تو انھوں نے کہا یہ میرے بچوں کی شادی کی عمر ہے، میں دلہن بنی کیسی لگوں گی اور لوگ کیا کہیں گے جس پر بھاسکر نے کہا کہ لوگوں نے اتنے سالوں میں آپ کی کون سی مدد کی ہے جو آپ ان کا سوچ رہی ہیں۔

ماں کے لئے شوہر کیسے ڈھونڈا؟

دوسرا مرحلہ ماں کے لئے شوہر ڈھونڈنے کا تھا۔ دلہے کی تلاش شروع کی گئی اور آخر ایک ایسا کسان شخص مل گیا جو ان کی ماں کو پسند بھی کرنے لگا۔ سیلوی کہتی ہیں کہ ان کا شوہر ان سے بہت مخلص ہے۔

بیوہ کو بھی دوسری شادی کا حق ہے

سیلوی کا کہنا ہے کہ جوانی میں بیوہ ہونے کے بعد لوگ ان کا غلط فائدہ اٹھانے کے لئے تو آتے تھے لیکن شادی کے لئے نہیں۔ لیکن ان کے بیٹوں نے ماں کا دوبارہ گھر بسانے میں مدد کی جس کے لئے انھیں اپنے بیٹوں پر فخر ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ کہانی تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ بیوہ کو دوسری شادی کرنے کے لئے گھر والوں کی مدد حاصل ہونی چاہیے۔

Maan Ki Dosri Shadi Karwa Di

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Maan Ki Dosri Shadi Karwa Di and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maan Ki Dosri Shadi Karwa Di to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1697 Views   |   08 Apr 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 September 2024)

ہم بیٹوں نے پہلے اپنی ماں کی شادی کروائی کیونکہ.. جوان بیٹوں نے بوڑھی ماں کی شادی کروانے کی کیا وجہ بتائی جو پورے گاؤں کے لئے مثال بن گئی؟

ہم بیٹوں نے پہلے اپنی ماں کی شادی کروائی کیونکہ.. جوان بیٹوں نے بوڑھی ماں کی شادی کروانے کی کیا وجہ بتائی جو پورے گاؤں کے لئے مثال بن گئی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہم بیٹوں نے پہلے اپنی ماں کی شادی کروائی کیونکہ.. جوان بیٹوں نے بوڑھی ماں کی شادی کروانے کی کیا وجہ بتائی جو پورے گاؤں کے لئے مثال بن گئی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔