Prevent Acne & Pimples in Rainy Season

Barsat Mein Acne Se Hifazat

برسات کا موسم جہاں ہماری زمین کو زرخیز کرتا ہے اور جگہ جگہ سبزہ بکھیرتا ہے وہاں ہمارے موڈ کو خوش گوار بنانے میں بھی مدد کرتا ہے لیکن دوسری جانب برسات کا موسم اپنے ساتھ کچھ بیماریاں اور انفیکشن بھی ساتھ لاتا ہے ویسے تو ایکنی نکلنے کا کوئی مخصوص موسم نہیں ہوتا اور یہ بن بلائے مہمان کی طرح کبھی بھی نمودار ہو سکتی ہے ۔ لیکن بارشوں میں اکثر نوجوان یہ شکایت کرتے ہیں کہ ان کی جلد پر ایکنی زیادہ نکلتی ہے ۔اس کی وجہ چہرے کی چپچپاہٹ ہوتی ہے ۔ مون سون کا موسم جہاں گرمی کی شدت کو کم کر دیتا ہے۔ وہیں مون سون میں مائکروبس کی نشونما بھی تیز ہو جاتی ہے جس کے باعث ہمارا جسم انفیکشن اور جلدی امراض کا شکار تیزی سے ہوتا ہے۔ اس مون سون میں آپ چند مشورے اورضروری احتیاط کے ذریعے اپنی جلد کو ایکنی سے محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔

مفید مشورے
۱۔ اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو آپ کو اس موسم میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے ،اپنے چہرے کو ہر بیس منٹ سے آدھے گھنٹے کے دوران جیل والے فیس واش سے دھوئیں ،اور ٹھنڈے پانی کا استعمال کریں صاف تولیہ یا ٹشو پیپر سے جلد کو صاف کریں تاکہ چہرے کی چپچپاہٹ ایکنی کو بڑھنے نہ دے ۔
۲۔مون سون ایکنی سے محفوظ رہنے کے لئے آپ کو اپنی غذا پر بھہ نظر رکھنی ہو گی ،اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو جنک فوڈ ،تلی ہوئی اشیاء(پکوڑے اور سموسے )جو بارشوں میں لازمی غذا بن جاتی ہیں کا استعمال بند کرنا ہو گا اگر اعتدال کے ساتھ بارش کی سوغات کھائی جائیں تو کوئی حرج نہیں لیکن جسم کو ڈٹوکسفائی کرنے کے لئے گرین ٹی کا استعمال بھی لازمی کرنا ہو گا تاکہ جسم ڈٹوکسفائی ہو
سکے ۔ ۳۔ برسات کے موسم میں لیموں کا استعمال کرنے سے جلد ترو تازہ رہتی ہے اور ایکنی جیسے مسائل بھی حملہ آور نہیں ہوتے

ٹوٹکے
۱۔خشخاش
برسات میں ہونے والی جلدکی بیماریوں میں خشخاش کا شربت روزانہپینے سے جلد کی بیماریاں ٹھیک ہو جاتی ہیں ،خشخاش کو دودھ میں بھگو کر باریک پیس کر چہرے پر لگانے سے ایکنی بھی کم ہوتی ہے اور چہرے کی رنگت بھی صاف ہوتی ہے

۲۔نمک
بارش میں بھیگنے کے بعد ہمیشہ نیم گرم پانی سے غسل کریں برسات میں ہونے والی جلد کی بیماریوں میں گرم پانی میں نمک ملا کر نہانا چاہئے ۔

۳۔ نیم
برسات کے موسم میں نیم کا پتوں کے استعمال کا طریقہ کوئی نیا نہیں بلکہ آیورویدک میں مون سون میں نکلنے والی بیماریوں کے علاج کے لئے نیم کولازمی جز مانا جاتا ہے ۔ ۔نیم اور پودینہ کے پتوں کو ابال کر پانی آدھا کر لیں اور پانی کو ٹھنڈا کر کے فریج میں رکھ لیں دن میں چار سے پانچ دفعہ چہرے پر اس پانی کے چھپکے ماریں ،آپ چاہیں تو نہانے کے پانی میں بھی اس پانی کی کچھ مقدار شامل کر سکتے ہیں ۔نیم کے پتوں کو پیس کر پیسٹ بنا لیں اب اس پیسٹ میں ایک چمچ ملتانی مٹی ،آدھا چائے کا چمچ ہلدی اور کچا دودھ ملا کر لیپ بنائیں اور چہرے اور گردن پر لگائیں اگر آپ کی جلد چکنی ہو اور ایکنی زیادہ ہو تو ہلدی کی جگہ صندل پاؤڈر شامل کریں ،دن میں تین دفعہ اس ماسک کو لگائیں اور پھر نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بارشوں کے موسم میں بھاپ لینا بھی مفید ہوتا ہے اگر ابلتے پانی میں نیم کے پتے شامل کر دئے جائیں تو جلد اور بھی صاف ہو جائے گی ۔

۴۔ آلو
آلو میں موجود پوٹاشیم ایکنی کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے برسات کے موسم میں چہرے پر نکلنے والی ایکنی دراصل موسم کے بدلتے اثرات کی وجہ سے ہوتی ہے ایسے میں آلو کا رس ہر قسم کے جلدی امرض میں بڑا کارگر ثابت ہوتا ہے ،آلوؤں کو کچل کر یا کدوکش کر کے ململ کے کپڑے میں ڈال کر لٹکا دیں ،اس کا پانی آہستہ آہستہ نکلتا رہے گا اس رس کو روئی میں بھگو کر دن میں چار سے پانچ دفعہ چہرے پر لگائیں ۔

۵۔ براؤن شوگر
برسات کے موسم میں جلد کے مسام کھل جاتے ہیں جس کی وجہ سے چکنائی اور بیکٹیریا جلد کی تہہ میں جمع ہوتے رہتے ہیں جو ایکنی پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں اگر آپ کی جلد کے مسام کھلے ہوئے ہیں اور گلد پر بلیک ہیڈز بھی ہوں تو آپ کو اپنی جلد کو جلدی جلدی ایکسفولیئٹ کرنا چاہئے جلد کو ایکسفولئیٹ کرنے کے لئے اسکرب کا استعمال بہترین ہوتا ہے تین چمچ براؤن شوگر میں ایک چمچ شہد ملا کر چہرے اور گردن پر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں اور ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں لیکن اگر جلد پر ایکنی موجود ہو تو اسکرب کرنے سے گریز کرنا چاہئے ۔

۶۔دار چینی
دو چمچ بیسن میں آدھا چائے کا چمچ لیموں کا رس اور ایک چوتھائی چائے کا چمچ دار چینی کا سفوف شامل کر یں اور پیسٹ بنا کر چہرے پرلگا کر چہرہ خشک کر لیں ۔دار چینی جلدکو ایکنی سے محفوظ رکھتی ہے اور چہرے پر چمک لاتی ہے

Did you learn how to prevent acne in rainy season?
Hopefully, you would keep preventing pimples and maintain skin care in rainy season onward.

Today we are sharing some very useful tips on how to prevent acne in rainy season. Read this article and get to know simple tips for rainy season and to prevent or treat acne, pimples and different other skin problems.

July and August are the months come with regular heavy rains throughout the country. Boys and girls with sensitive skin get pimples and acne on the face. Most of us are unaware of tips for skin care in rainy season. And therefore we don't know how to overcome this situation. Of course, you should rush to a doctor to take care of your skin problems however if you take some precautions, you can prevent acne and pimples in rain beforehand.

Find useful tips to prevent acnes in rain in Urdu below:

Prevent Acne Rainy Season

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Prevent Acne Rainy Season and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Prevent Acne Rainy Season to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   5217 Views   |   05 Oct 2018
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 September 2024)

Prevent Acne & Pimples in Rainy Season

Prevent Acne & Pimples in Rainy Season ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Prevent Acne & Pimples in Rainy Season سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔