سردی میں باجرہ کی روٹی کھانے کے یہ 12 فائدے جانتے ہیں؟

باجرہ دنیا کا سب سے قدیم اناج میں سے ایک ہے۔تاریخ بتاتی ہے کی دنیامیں جب کھیتی باڑی کا آغاز ہو ا اور جن فصلوں کو ابتدا میں کاشت کیا گیا ان میں باجرہ بھی شامل تھا یہی وجہ ہے کہ اسے دنیا کا چھٹا اہم ترین اناج تصور کیا جاتا ہے۔ اس میں کئی صحت بخش اجزاء جیسے
پروٹین،چکنائی،کاربوہائیڈریٹ،فائبر،سوڈیم،فلوٹ،آئرن،میگنیشییم،فاسفورس،زنک اور وٹامن بی چھ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔اسے مختلف کھانوں میں دالوں کی طرح استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اسے پیس کر آٹاتیار کیا جاتا ہے اس آٹے سے روٹی،کیک اور کئی طرح کے پکوان بنائے جاتے ہیں اس کا مزاج گرم ہوتا ہے اس لئے اسے سردی میں کھانا زیادہ فائدہ مند ہے یہی وجہ ہے سردی میں اس کی روٹی بناکر گڑ کے ساتھ کھائی جاتی ہے اور یہ روٹی کھانے سے آپ کئی بیماریوں سے بچے رہتے ہیں۔جانتے ہیں اسے غذا میں شامل رکھنے سے کتنے فائدے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈینٹ سے بھر پور

یہ جسم میں فری ریڈیکل سے خلیوں کو تحافظ دے کر نقصان سے بچاتا ہے، جو کئی طرح کے امراض کا سبب بنتے ہیں۔

پروٹین حاصل کرنے موئثر طریقہ

ایسے افراد جو گوشت نہیں کھاتے ان کے لئے باجرہ پروٹین حاصل کرنے بہترین ذریعہ ہے،کیونکہ اس میں پروٹین کی کثیرمقدار پائی جاتی ہے۔

خون کی کمی دور کرنے میں معاون

آئرن سے بھر پور ہونے کی بناپر ایسی خواتین کے لئے بے حد موئثر ہے جو خون کی کمی کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مفید

اس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ دیر سے ہضم ہوتا ہے اور دیگر کھانوں کے مقابلے میں گلوکوز کو آہستہ آہستہ خارج کرتا ہے اس طرح خون میں چینی کی سطح کو اعتدال میں رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اسی لئے ذیابیطس میں مبتلا افراد کے لئے یہ ایک بہترین غذا ہے۔

وزن میں کمی

فائبر کی مقدار زیادہ ہو نے اور دیر سے ہضم ہونے کی بناپر پیٹ بھرا رہنے کا احساس رہتا ہے،اس طرح انسان بے وقت کی بھوک سے بچا رہتا ہے جس سے وزن کم ہونے میں مدد ملتی ہے۔

کولیسٹرول کو کم کرتا ہے

اس میں فائٹو کیمیکل پایا جاتا ہے جسے فائٹک ایسڈ بھی کہا جاتا ہے جو میٹابولزم کو تیز کرتا ہے یہ جسم میں کو لیسٹرول کی سطح کو بھی مستحکم کرتا ہے۔

ہاضمے میں مدد کرتا ہے

باجرے میں دیر سے حل ہونے والا فائبر ہوتا ہے جو ہاضمے میں مدد کرتا ہے،ساتھ ہی یہ بائل ایسڈ کی رطوبت کا اخراج میں بھی کمی لاتا ہے جو پتھری بننے کا سبب بنتی ہے۔اسے غذا میں شامل رکھنے سے قبض کی شکایت کو دور کیا جاسکتا ہے۔

سرطان سے تحفظ فراہم کرتا ہے

باجرے میں سرطان سے بچاؤ کی خصوصیات پائی جاتی ہیں ایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اس کا باقاعدہ استعمال خواتین میں مینوپاس سے پہلے چھاتی کے سرطان سے محفوظ رکھتا ہے۔

نیند کی کمی کا بہترین علاج

اس کے باقاعدہ اور توازن میں استعمال سے جسم سکون کی حالت میں رہتا ہے،جو نیند کی کمی کی وجہ بنتا ہے،دن کے آغاز پر اسے ناشتہ میں شامل رکھنے سے سر درد کے بغیر اسٹریس سے پاک دن گزارنے میں مدد دیتا ہے۔

گلوٹین سے پاک

ایسے افراد جنہیں گلوٹین سے الرجی ہے اور وہ گندم اور چاول کو اپنی غذا میں استعمال نہیں کر سکتے تو باجرہ ان کے لئے ایک صحت مند غذا ثابت ہوسکتی ہے اس طرح وہ الرجی کے بغیر تمام صحت بخش غذائی اجزاء کو حاصل کرسکتے ہیں جو جسم کے لئے نہایت ضروری ہے۔

دل کا محافظ

یہ میگنیشییم سے بھرپور ہونے کی بنا پر اعصاب کو سکون کی حالت میں اور دل کی دھڑکن کو معمول پر رکھتا ہے۔

فولک ایسڈ کا ماخذ

اس میں موجود وٹامن بی نوجسم میں موجود خلیوں کی مرمت کرنے اور نئے خلیے خصوصی طور سرخ خلیات کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اور ساتھ ہی ڈی این اے میں تبدیلی کی روک تھام کرتا ہے۔

جلد کی حفاظت

زنک کی موجودگی عمر رسیدگی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے اس طرح جلد جھریوں سے پاک جواں رہتی ہے۔

Bajray Ki Roti Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bajray Ki Roti Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bajray Ki Roti Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4393 Views   |   05 Nov 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 October 2024)

سردی میں باجرہ کی روٹی کھانے کے یہ 12 فائدے جانتے ہیں؟

سردی میں باجرہ کی روٹی کھانے کے یہ 12 فائدے جانتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردی میں باجرہ کی روٹی کھانے کے یہ 12 فائدے جانتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔