دانتوں کی پیلاہٹ سے پریشان ہیں؟ اب ان کو کریں چند گھریلو ٹپس آزما کر ایک دم صاف اور چمکدار وہ بھی منٹوں میں

پیلے دانت آپ کی سماجی زندگی اور شخصیت کی کشش کو بےجان بنا دیتے ہیں اس لئے کبھی ان کو نظر انداز نہ کریں، اور اگر آپ کے دانتوں پر پیلے یا لال نشان ہیں تو ان سے ہر طرح ممکن کوشش کر کے چھٹکارہ پائیں۔

کے فوڈز آپ کی اس مشکل میں مدد کے لئے بھی حاضر ہے، کیونکہ آج ہم لائے ہیں آپ کی اس مشکل کا بھی ایک آسان سا حل، تو چلیں پھر ٹپس کا آغاز کرتے ہیں تاکہ آپ آج ہی سے انہیں آزما کر کریں دانتوں کی صفائی۔

دانتوں کی پیلاہٹ دور کریں

دانت خود ہی نہیں بلکہ ہماری اپنی غفلت کی وجہ سے ایسے ہو جاتے ہیں، جی ہاں! سگریٹ نوشی، مضرِ صحت کھانا اور پان چھالیہ وغیرہ کا استعمال ہمارے دانتوں کو خراب اور پیلا کرتا ہے، ذیل ٹپس کو آزما کر آپ ان سے نجات پا سکتے ہیں لیکن ساتھ ہی اپنا طرزِ زندگی اور خراب عادتوں کو چھوڑنا بھی بےحد ضروری ہے۔

روزانہ برش کریں

یوں تو یہ کوئی ہدایت کرنے والی بات نہیں، ہر سمجھدار اور پاکیزگی کا خیال رکھنے والے کو خود ہی اس بات کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے کہ روزانہ ٹوتھ برش کرنا کتنا ضروری ہے، یہ ہمارے دانتوں کے بیچ پھنسے کھانے کے زرّات کو صاف کرتا ہے، دانتوں کو چمک دیتا ہے اور بدبو دور کرتا ہے۔

ناریل کا تیل لگائیں

جی ہاں! ناریل کا تیل صرف بالوں اور جلد کے لئے ہی نہیں بلکہ دانتوں کے لئے بھی مفید ہے، دانتوں میں زیتون کا تیل لگانے سے دانتوں کے کئی امراض دور ہوتے ہیں ساتھ ہی دانت چمکدار بھی ہو جاتے ہیں، 2 چائے کے چمچ ناریل کے تیل کو اپنے دانتوں پر اپلائے کریں، 20 منٹ تک اسے دانتوں پر لگا رہنے دیں مگر یاد رہے کہ یہ حلق میں نہ جائے پھر کلّی کر لیں۔

سیب کے سرکے کا محلول

سیب کے سرکے کی جلد اور صحت کے لئے اہمیت تو آپ جانتے ہی ہوں گے کیونکہ ہم اکثر اس پر بات کرتے رہتے ہیں، مگر یہ دانتوں کو چمکانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، تین اونس پانی میں ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ ملائیں، اب اس پانی کو ماؤتھ واش کے طور پر استعمال کریں اور 30 سیکنڈ بعد پانی سے کلّیاں کر لیں۔

بیکنگ سوڈا

ایک چمچ بیکنگ سوڈا تین کھانے کے چمچ پانی میں ملائیں اور اس کا پیسٹ بنا کر پیلے دانتوں پر لگائیں اس سے دانتوں کی پیلاہٹ بھی دور ہو گی اور بیکٹیریا بھی ختم ہو جائیں گے، روزانہ ایسا کریں اور پائیں صحت مند اور چمکدار دانت۔

Daanton Ki Peelahat Door Karen

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Daanton Ki Peelahat Door Karen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Daanton Ki Peelahat Door Karen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   5225 Views   |   21 May 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

دانتوں کی پیلاہٹ سے پریشان ہیں؟ اب ان کو کریں چند گھریلو ٹپس آزما کر ایک دم صاف اور چمکدار وہ بھی منٹوں میں

دانتوں کی پیلاہٹ سے پریشان ہیں؟ اب ان کو کریں چند گھریلو ٹپس آزما کر ایک دم صاف اور چمکدار وہ بھی منٹوں میں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دانتوں کی پیلاہٹ سے پریشان ہیں؟ اب ان کو کریں چند گھریلو ٹپس آزما کر ایک دم صاف اور چمکدار وہ بھی منٹوں میں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔