اگر آپ سمجھتے ہیں کہ بند گوبھی صرف ایک عام سی سبزی ہے تو آیئے آج ہم آپ کی اس سوچ کو تبدیل کریں اور آپ کو بتائیں بند گوبھی سے حیرت انگیز طور پر وزن کم کرنے کے چند آسان طریقے، بس ہماری بتائی چند کم کیلوریز والی ترکیب سے بند گوبھی بنائیں اور تیزی سے وزن گھٹائیں۔
بند گوبھی ایک ایسی سبزی ہے جسے آپ کئی طریقوں سے دوسری غذاؤں کے ساتھ مِلا کر استعمال کر سکتے ہیں یہ کُرکُری خستہ اور ٹھنڈی تاثیر والی سبزی اس قدر خاص ہے کہ آپ اسے چند مختلف طریقوں سے پکا کر اپنے وزن کو بے حد کم کر سکتے ہیں چلیں تو پھر آپ کو بتاتے ہیں چند ایسی تراکیب جن کو دیکھ کر آپ کے منہ میں بھی پانی آ جائے گا۔
کم کیلوریز والی بند گوبھی پکانے کی چند خاص تراکیب
کیٹو ڈائٹ والی گوبھی
اجزاء
250 گرام مرغی کا قیمہ
ایک عدد انڈے کی سفیدی
2 کھانے کے چمچ ہری پیاز
2 کھانے کے چمچ مشروم
½ چائے کا چمچ چلی گارلک پیسٹ
1 کھانے کا چمچ سویا ساس
½ چکن کیوب
کالی مرچ نمک حسبِ ذائقہ
1 کھانے کے چمچ تِل کا تیل
1 کھانے کا چمچ ادرک
2 کھانے کے چمچ ادرک کا رس
1 عدد بڑے سائز کی بند گوبھی گرم پانی میں بھیگی ہوئی
ترکیب
بند گوبھی کے علاوہ بتائے گئے تمام اجزاء کو مرغی کے قیمے میں شامل کر کے 4 گھنٹے یا رات بھر کے لئے میرینٹ ہونے دیں اب اس آمیزے کا ایک کھانے کا چمچ گوبھی کے ایک پتے پر رکھ کر اسے بند کر لیں یوں سارا قیمہ پتوں میں رکھ کر بند کریں پھر اسے اسٹیمر میں اسٹیم کر لیں یا کوئلے پر اسٹیم دے لیجیئے یہ جتنا ذائقے دار بنے گا اتنا ہی وزن کم کرنے میں کارآمد ثابت ہوگا، دوپہر اور رات کے کھانے میں اسے کھائیں۔
کم کیلوریز والی بند گوبھی کی سلاد
اجزاء
ایک بڑے سائز کی بند گوبھی
دو عدد شملہ مرچیں
گوار کی پھلی یا کوئی بھی اور پھلی
تلسی کے پتے 20 سے 25 عدد
نمک حسبِ ضرورت
کالی مرچ حسبِ ضرورت
ایک عدد لیموں کا رس
2 کھانے کے چمچ گُڑ
تِل یا زیتون کا تیل 2 کھانے کے چمچ
ترکیب
بند گوبھی شملہ مرچ اور گوار کی پھلی کو باریک اور پتلا کاٹ لیں، اب ایک فرائی پین میں تیل ڈالیں اس میں تمام کٹی ہوئی سبزیاں شامل کریں اب اس میں نمک کالی مرچ اور تلسی کے پتے ڈال کر 2 سے 3 منٹ کے لئے فرائی کر لیں اور چولہے سے اُتار کر اس پر لیموں کا رس چھڑک لیں پھر مزے سے کھائیں، اگر آپ دوپہر کے کھانے میں یہ سلاد کھائیں تو کچھ ہی دنوں میں اس کے فوائد سامنے آنے لگیں گے۔
بند گوبھی کا پلاؤ
اجزاء
3 کپ باریک کٹی ہوئی بند گوبھی
2 عدد باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں
2 سے 3 کھانے کے چمچ گھی
آدھ چائے کا چمچ ہلدی
آدھ چائے کا چمچ پسی لال مرچ
آدھ چائے کا چمچ زیرہ
آدھ چائے کا چمچ کٹی ہوئی ادرک
آدھ چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر
نمک حسبِ ذائقہ
ہرا دھنیا گارنش کے لئے
ترکیب
لازمی نہیں کہ پلاؤ کے لئے گوشت اور چاول کا ہی استعمال کیا جائے آج بنائیں بند گوبھی پلاؤ اس کے لئے ایک پین میں گھی ڈالیں اس میں زیرہ، کٹی ہوئی ادرک ڈال کر اسے براؤن ہونے تک فرائی کریں، اب اس میں بتائے گئے تمام مصالحے ڈال کر آخر میں بند گوبھی شامل کریں پھر اسے 3 سے 4 منٹ فرائی کریں اوپر سے ہرا دھنیہ چھڑکیں اور گرما گرم سرو کریں، دیکھیں کہ یہ کتنا لذیذ ہوگا اور کیسے آپ کا وزن اس سے تیزی سے کم ہوگا۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Cabbage For Weight Loss and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cabbage For Weight Loss to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.