میری دونوں بیویاں ایک دوسرے سے بہت خوش ہیں۔۔۔سوشل میڈیا اسٹار رحیم پردیسی کی دو شادیوں کے راز

یہ سچ ہے کہ دو بیویوں میں انصاف کرنا آج کے دور میں کافی مشکل نظر آتا ہے اور یہ حقیقت تسلیم کرنا بھی کافی عجیب لگتا ہے کہ دو بیویاں ایک دوسرے سے خوش بھی ہیں اور ملتی بھی ہیں۔۔۔لیکن ایسا اقرار الحسن اور شبیر جان کے بعد اب سوشل میڈیا اسٹار رحیم پردیسی نے بھی کر دکھایا۔۔۔

رحیم پردیسی نے اپنی دونوں بیویوں اور بچوں سے اپنے فینز کو ملوایا۔۔۔رحیم کی پہلی بیوی ہیں سمیرا اور رحیم ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ۔۔۔سمیرا سے ان کے تین بچے ہیں دو بیٹے اور ایک بیٹی اور رحیم کا ماننا ہے کہ سمیرا میری زندگی میں بہت اہم ہیں اور میں ان سے بہت پیار اور بہت عزت کرتا ہوں۔۔۔

دوسری شادی کی وجوہات رحیم پردیسی نے بتائی تو نہیں لیکن یہ کہا کہ یہ ایک الگ ہی وجہ ہے جو اس شادی کا باعث بنی لیکن میری دوسری بیوی بھی ایک بہترین لڑکی ہیں۔۔۔دوسری بیوی کا نام ہے سومیہ اور وہ کانوں کی ڈاکٹر ہیں۔۔۔سومیہ اور رحیم کے گھر ان کے پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور رحیم اکثر اپنی بیویوں کو چھیڑتے ہیں کہ میں نے کرکٹ ٹیم بنانی ہے بچوں کی۔۔۔

رحیم پردیسی نے دو شادیوں کی کامیابی کا راز مساوات کو قرار دیا ۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ اگر میں برابری نا کروں اور ان کے لئے پیار ، ذمہ داریوں یا احساس میں ذرا سی بھی اونچ نیچ کروں تو پھر ان کا پورا حق ہے کہ یہ آپس میں لڑیں بھی اور مجھ سے بھی نفرت کریں۔۔۔لیکن اﷲ کا شکر ہے کہ میں کافی کامیابی سے اپنے فرائض پورے کر رہا ہوں اور یہ دونوں خاندان مل جل کر خوشی خوشی رہتے ہیں۔۔۔

رحیم پردیسی اپنی دوسری بیوی کو گھمانے کے لئے لے کر گئے اور ساتھ ویڈیو بھی بنائی لیکن یہ بھی کہا کہ اب دوسری ویڈیو میری پہلی بیگم کے ساتھ آنے والی ہے جو کیمرہ فیس کرنے سے ذرا گھبراتی ہیں لیکن اگر آپ نے ویڈیو کو لائکس کئے تو میں انہیں لے آؤں گا۔۔۔

Meri Dono Biwiyan Aik Dosry Se Khush Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Meri Dono Biwiyan Aik Dosry Se Khush Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Meri Dono Biwiyan Aik Dosry Se Khush Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In News  |   0 Comments   |   6222 Views   |   07 May 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

میری دونوں بیویاں ایک دوسرے سے بہت خوش ہیں۔۔۔سوشل میڈیا اسٹار رحیم پردیسی کی دو شادیوں کے راز

میری دونوں بیویاں ایک دوسرے سے بہت خوش ہیں۔۔۔سوشل میڈیا اسٹار رحیم پردیسی کی دو شادیوں کے راز ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میری دونوں بیویاں ایک دوسرے سے بہت خوش ہیں۔۔۔سوشل میڈیا اسٹار رحیم پردیسی کی دو شادیوں کے راز سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔