کینو کھائیں اور ایک نہیں بلکہ 10 بڑی بیماریوں سے نجات میں مدد پائیں

موسمِ سرما پاکستان کے بالائی علاقوں میں شروع ہو چکا ہے، جبکہ کراچی میں بھی سردی اپنی جھلک دکھا کر دوبارہ آنے کے لئے واپس جا چکی ہے۔ تاہم ان سردیوں کے خوبصورت موسم میں منفرد اور موسمی پھل کینو کو کیسے فراموش کیا جا سکتا ہے؟ رسیلا اور غذائیت سے پھرپور کینو وٹامن سی کا خزانہ ہے، اس کے علاوہ اس میں ایسے قدرتی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو آپ کے جسم کو توانائی بخشنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بھی محفوظ بناتا ہے۔کینو میں فائبر، پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، وٹامن اے، بی، سی، تھائمن، پوٹاشیم اور فاسفورس جیسی معدنیات پائی جاتی ہیں جو مختلف بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ آئیں آپ کو بتاتے ہیں کہ کینو کھانے سے کون کون سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے؟

1) بلڈ پریشر کے لیے مفید

بلڈ پریشر آج کل سب سے بڑا مسئلہ ہے، موسمی پھل کینو کھائیں جو بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بہت فائدہ مند پھل ہے۔ ماہرین کے مطابق وٹامن سی خون کو پتلا کرتا ہے جس سے روانی بحال ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے بلڈپریشر کی کمی یا زیادتی کا مرض ختم ہو جاتا ہے۔

2) زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں

ماہرین طب روزانہ ایک گلاس کینو کا جوس پینے کا مشورہ دیتے ہیں، اس سے جسم کے اندر موجود زہریلے اور فاسد مادے ختم ہو جاتے ہیں۔

3) مدافعتی نظام کی مضبوطی

آج کل کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، اس بیماری میں آپ کا مدافعتی نظام مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وٹامن سی انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط اور بہتر بناتا ہے، اور کینو وٹامن سی کا خزانہ ہے لہٰذا ایک گلاس جوس یا ایک کینو روزانہ لازمی کھائیں۔

4) کینسر سے بچاؤ

کینو میں اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں جو کہ جسم کے سیلز اور ڈی این اے کو ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھتے ہیں۔ جبکہ آنتوں کا کینسر بھی سیلز اور ڈی این اے کے ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ہوتا ہے۔

5) دل کی بیماریوں کے لیے فائدہ مند

ایسے مریض جنہیں دل کا مرض لاحق ہو، وہ سردیوں میں روز کینو کو اپنی غذا میں شامل کریں۔ کینو میں موجود وٹامن سی دل کی شریانوں کو سخت ہونے سے محفوظ رکھتی ہیں اور اس وجہ سے آپ امراضِ قلب سے محفوظ رہتے ہیں۔

6) جلد اور بالوں کے لیے مفید

یہ بات تو ہم سب کے علم میں ہے کہ وٹامن سی بالوں اور جلد کے لئے بے حد مفید ہے۔ کینو بالوں کی نمی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

7) حاملہ خواتین کے لیے مفید

کینو میں ناصرف وٹامن سی بلکہ فولک ایسڈ اور وٹامن بی بھی موجود ہوتے ہیں جو حمل کے دوران خواتین کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔ تاہم فولک ایسڈ کی کمی بچوں کے پیدائشی وزن میں کمی کا باعث بنتی ہے۔

8) موسمی بیماریوں سے نجات

کینو چونکہ موسمی پھل ہے لہٰذا یہ تمام موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ آج کل نزلہ، بخار اور کھانسی ہر دوسرے بندے کو ہے۔ روز کینو کھائیں اور خود کو ان بیماریوں سے بچائیں۔

9) ہاتھ پاؤں سُن ہونے کا علاج

ایک سروے کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ عمر رسیدہ افراد جن کے ہاتھ اور پیر اکثر سُن ہوجاتے ہیں اُن کے لیے کینو کا جوس بہت زیادہ مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

10) خون کے خلیات میں اضافے کا باعث

کینو انسانی جسم میں موجود سرخ خلیات (ریڈ سیلز) کی پیداوار میں اضافہ کرتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں نیا خون پیدا ہوتا ہے۔ لہٰذا اس کا جوس پئیں یا ایسے ہی کھائیں۔
نوٹ: شوگر کے مریض اپنے معالج سے مشورہ کر کے کینو کا استعمال کریں۔

Kinnu Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kinnu Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kinnu Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Arshad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2968 Views   |   03 Jan 2022
About the Author:

Arshad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Arshad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

کینو کھائیں اور ایک نہیں بلکہ 10 بڑی بیماریوں سے نجات میں مدد پائیں

کینو کھائیں اور ایک نہیں بلکہ 10 بڑی بیماریوں سے نجات میں مدد پائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کینو کھائیں اور ایک نہیں بلکہ 10 بڑی بیماریوں سے نجات میں مدد پائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔