پہلے اپنی بیٹی کی جان بچائیں اسکے بعد۔۔ گھریلو تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین کو بشریٰ انصاری کا اہم مشورہ

بشریٰ انصاری ایک لیجنڈری اداکارہ اور بہت مضبوط اور خود مختار خاتون ہیں۔ انہوں نے بچپن سے ہی کام کرنا شروع کیا تھا اور وہ اب بھی کئی پروجیکٹس میں کام کر رہی ہیں۔

حال ہی میں ہم نے خواتین کے بہت سے ایسے واقعات دیکھے ہیں جنہیں گھریلو تشدد اور یہاں تک کہ موت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جس کی وجہ نظام کی طرف سے حمایت کی کمی، بہت سے معاملات میں ان کے اپنے خاندانوں اور عام طور پر معاشرے کی پسماندہ سوچ، یہ سب ان کیسز کے بڑھنے کی ایک اہم وجہ ہے۔

بشریٰ انصاری نے اپنے سوشل میڈیا چینل کے ذریعے اس موضوع پر بات کی اور خواتین کو اہم مشورے دیتے ہوئے ان کے والدین کو بھی نصیحت کی۔

انہوں نے کہا کہ، تمام خودمختار خواتین کو جلد از جلد ایسے رشتے سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے جن میں ان کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہو۔ ہاں! میں سمجھتی ہوں کہ خاندان یا وٹہ سٹہ کے اندر شادیوں میں ایسا ممکن یا آسان نہیں ہو گا، لیکن پھر بھی آپ کوشش کریں اور اپنے لیئے آواز اٹھائیں اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے۔

بشریٰ انصاری نے والدین کو بھی مخاطب کر کے کہا کہ، والدین کو معلوم ہوتا ہے کہ ہماری بیٹی کے ساتھ ہمارا داماد مار پیٹ اور تشدد کرتا ہے مگر شاید اپنی دو روٹیاں بچانے کے لیے بچی کو منفی شادی سے بچا کر گھر رکھنے کے بجائے درندوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتے ہیں۔ ماں باپ کو چاہیئے کہ وہ اپنی بیٹی کو بوجھ نہ سمجیں بلکہ ان کا ساتھ دیں، کیونکہ جب وہ اپنی زیادتی کا شکار ہونے والی بیٹیوں کی مدد نہیں کرتے تو برا کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ اسلیئے میرا مشورہ ہے کہ پہلے اپنی بیٹی کی جان بچائیں اسکے بعد خرچے اور معاشرے کی تمام چیزوں کے بارے میں سوچیں۔

Bushra Ansari Ne Khawateen Ko Kya Advice Di

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bushra Ansari Ne Khawateen Ko Kya Advice Di and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bushra Ansari Ne Khawateen Ko Kya Advice Di to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   966 Views   |   18 Jul 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پہلے اپنی بیٹی کی جان بچائیں اسکے بعد۔۔ گھریلو تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین کو بشریٰ انصاری کا اہم مشورہ

پہلے اپنی بیٹی کی جان بچائیں اسکے بعد۔۔ گھریلو تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین کو بشریٰ انصاری کا اہم مشورہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پہلے اپنی بیٹی کی جان بچائیں اسکے بعد۔۔ گھریلو تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین کو بشریٰ انصاری کا اہم مشورہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔