ریٹھا صرف بالوں کے لئے ہی مفید نہیں! آدھے سر کے درد سے لے کر دمہ کی بیماری تک ریٹھا کتنا فائدے مند ہے؟ جانیئے

ریٹھا بہت سستا ہوتا ہے اور باآسانی مارکیٹ سے مل جاتا ہے، اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ اس کا استعمال صرف بالوں کی نشونما اور خوبصورتی کے لئے ہی کیا جاتا ہے لیکن یہ بات بلکل غلط ہے۔
جی ہاں! ریٹھا صرف بالوں کے لئے ہی نہیں بلکہ آدھے سر کے درد سے لے کر دمہ کی بیماری اور دیگر کئی مسائل کے حل کے لئے ریٹھا کا استعمال بےحد مفید ہے، اس میں عام صابن سے پچاس گنا زیادہ میل دور کرنے کی خاصیت پائی جاتی ہے، لیکن مختلف دواؤں میں بھی ریٹھا کا استعمال کیا جاتا ہے، اس کے مزید کیا کیا فوائد ہیں آیئے اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

ریٹھا کے حیرت انگیز فوائد

• دمہ سے بچاؤ

ریٹھا کا استعمال دمہ سے متاثرہ مریضوں کے لئے بےحد مفید ہے، ریٹھا کا مغز یعنی بیج پیس کر پاؤڈر بنا کر رکھ لیں اور اس میں سے صرف نو ماشہ لے کر روزانہ صبح عرق کے ساتھ کھا لیں دمہ میں آرام آئے گا اور مستقل استعمال سے دمہ میں حیرت انگیز کمی ہوگی۔

• زہر سے بچاؤ

اگر کبھی کوئی کیڑا کاٹ جائے اور اس کے زہر کے پھیلنے کا ڈر ہو تو ریٹھا کا پاؤڈر لیں اس میں پانی ملا کر پیسٹ بنا کر متاثرہ جگہ پر لگا لیں اس سے زہر کا اثر ختم ہو جائے گا، گاؤں دیہات میں یہی نسخہ استعمال کیا جاتا ہے۔

• دست سے نجات

اگر آپ کو کئی دنوں سے دست ہو رہے ہوں اور کسی صورت آرام نہ آ رہا ہو تو ریٹھا اس کا بہترین علاج ہے، چار ماشہ ریٹھا لے کر آدھا گلاس پانی میں بھگو دیں جب بھیگ جائیں تو اس کے جھاگ اوپر آئیں گے اسے چھان کر پلانے سے پرانے دست ٹھیک ہو جاتے ہیں، یہ اس کا بہترین علاج ہے۔

• آدھے سر کے درد سے نجات

آدھے سر کا درد جان لے لیتا ہے نہ ہی آپ سکون سے سو سکتے ہیں نہ ہی کوئی کام کر سکتے ہیں یہ آپ کو بےچین کر دیتا ہے اگر آدھے سر میں درد کی شکایت رہتی ہو تو چند عدد ریٹھا کے بیج لے کر اس میں 6 عدد الائچی، اور گُلِ سُرخ ملا کر ان تینوں کو پیس لیں اب اس سفوف کو ایک چٹکی لے کر دانتوں میں دبا لیں آدھے سر کے درد سے نجات مل جائے گی۔

• لقوہ سے نجات

آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ چھوٹا سا ریٹھا اتنا کارآمد ہو سکتا ہے، یہ لقوہ کے علاج کے لئے بھی بہترین ہے ریٹھا کاچھلکا پیس کر اس میں برابر وزن میں گُڑ شامل کریں اور چھوٹی چھوٹی چنے کے برابر گولیاں بنالیں، ایک گولی صبح اور ایک گولی رات کھانے کے بعد کھا لیں، تین سے چار دن کے اندر درد دور ہوجائے گا اور مستقل استعمال سے لقوہ سے نجات مل جائے گی۔

• مرگی میں مفید

مرگی کے مرض میں انسان کسی بھی وقت کہیں بھی بےہوش ہو جاتا ہے یہ ایک خطرناک مرض ہے، مرگی کے مریض کو جب دورہ پڑے تو ریٹھا پیس کر سونگھانے سے فوری طور پر ہوش آجاتا ہے، اور اگر مرگی کے مریض کے ریٹھا کو دھاگے یا ڈوری میں پرو کر گلے میں پہنا دیا جائے تو مفید ثابت ہوتا ہے۔

• بالوں کے لئے مفید

بالوں کے لئے ریٹھا کتنا فائدے مند ہے یہ تو عمومی طور پر سب ہی جانتے ہیں اور اس کے بارے میں کبھی نہ کبھی ضرور سُنا ہوگا، پرانے وقتوں میں شیمپو کا استعمال عام نہیں تھا اسی لئے خواتین و مرد سر دھونے کے لئے ریٹھا کا استعمال کرتے تھے، اس کے استعمال سے بال خوبصورت اور کیمیکل سے محفوظ رہتے ہیں، اگر آ پ رات کو ریٹھا بھگو دیں اور صبح چاہیں تو اسے ہلکا سا ابال لیں یا پھر بلینڈ کرکے اس سے سر دھوئیں، بال خوبصورت چمکدار، مضبوط اور نرم و ملائم ہو جائیں گے۔

Rettha Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Rettha Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rettha Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3711 Views   |   22 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

ریٹھا صرف بالوں کے لئے ہی مفید نہیں! آدھے سر کے درد سے لے کر دمہ کی بیماری تک ریٹھا کتنا فائدے مند ہے؟ جانیئے

ریٹھا صرف بالوں کے لئے ہی مفید نہیں! آدھے سر کے درد سے لے کر دمہ کی بیماری تک ریٹھا کتنا فائدے مند ہے؟ جانیئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ریٹھا صرف بالوں کے لئے ہی مفید نہیں! آدھے سر کے درد سے لے کر دمہ کی بیماری تک ریٹھا کتنا فائدے مند ہے؟ جانیئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔