شوگر کے مریضوں کے لیے بھنڈی کتنی فائدہ مند؟

پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہے ۔ طبی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ لوگ اپنی غذا کا خیال رکھیں اور سادہ طرز زندگی اپنائیں تو کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔بھنڈی غذائیت سے بھرپور ایک ایسی سبزی ہے جس کا استعمال انسان کو مختلف بیماریوں سے دور رکھ سکتا ہے۔بھنڈی پوٹاشیم سے بھرپورغذا ہے جوانسانی جسم میں بلڈ پریشر کی سطح کو برقرار رکھنے میں مددکرتی ہے۔ بھنڈی کھا کر کافی دیر تک بھوک نہیں لگتی جو کہ وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔اس کے علاوہ بھنڈی میں اینٹی آکسیڈنٹ ، وٹامنز، معدنیات اور دیگر غذائی اجزاء موجودہیں جو مدافعتی نظام کو فائدہ پہنچاتے ہیں اور شوگر جیسی موذی بیماری سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

ماہر غذائیت ڈاکٹر’ انجو سود‘کا کہنا ہے کہ بھنڈی فائبر سے بھرپور ایک مکمل غذا ہے جس کا باقاعدگی سے استعمال خون میں شوگر کی مقدار کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ بھنڈی کو پکا کر کھانا ہی صرف فائدہ مند نہیں ہے بلکہ اس کے بیچ بھی خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔سال 2011 میں ایک مطالعہ کیا گیا جس سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ بھنڈی استعمال کرنے کے نتیجے میں خون کی شکر کم ہوجاتی ہے اور یہی بات ذیابیطس پر بہتر کنٹرول رکھنے میں خصوصی اہمیت رکھتی ہےاور اسی لیے کہا جاتا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھنڈی بہت مفید ہے۔

اس کے علاوہ بھی بھنڈی کے بہت سے فوائد ہیں اس میں شامل کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور جوڑوں کے درد میں آرام پہنچاتا ہے۔ ماہرین طبی کے مطابق بھنڈی میں موجود لیس دار مادہ ہڈیوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔بھنڈی کے استعمال کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ یہ شوگر کے باعث خراب ہونے والے گردوں کو بھی مندمل کرتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق بھنڈی شوگر کے مریضوں کے علاوہ کولیسٹرول کو کم کرنے اور دمہ سے بچاؤ کے لیے بھی فائدہ مندہے۔ بھنڈی نہ صرف نظام انہضام کے لیے بہتر ہے بلکہ فائبر کے ساتھ صحت مند کولیسڑول کا ذریعہ بنتی ہے

Bhindi Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bhindi Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bhindi Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8720 Views   |   11 Jun 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 11 October 2024)

شوگر کے مریضوں کے لیے بھنڈی کتنی فائدہ مند؟

شوگر کے مریضوں کے لیے بھنڈی کتنی فائدہ مند؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شوگر کے مریضوں کے لیے بھنڈی کتنی فائدہ مند؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔