بچپن میں دوچوٹیاں باندھنا پسند تھا ۔۔ مرحوم شخصیات، جن کی پرانی تصاویر نے سب کو جذباتی کر دیا

پاکستان کی مشہور جوڑی، جس نے ادب اور اخلاقیات کے حوالے سے ایک بہترین راہ دکھائی، جو پاکستانیوں میں نے حد مقبول بھی ہوئے۔ اس تصویر میں بھی میاں بیوی ایک خوشگوار موقع پر موجود ہیں، جہاں اشفاق احمد اپنی اہلیہ بانو قدسیہ کی مدد کرتے دکھائی دیے رہے ہیں، میاں بیوی گاڑی کے دو پہیے کی طرح ہوتے ہیں، اس بات کا اشفاق احمد منہ بولتا ثبوت ہیں۔

مشہور کامیڈین اور پاکستانی عوام کے دلوں کے بادشاہ عمر شریف کی یہ تصویر ان کی جوانی کی ہے۔ جب وہ ایک پروگرام کی ریہرسل کے دوران ساتھی میزبان کے ساتھ محو گفتگو ہیں۔

پاکستانیوں کے درمیان معین اختر ایک خاص مقام رکھتے تھے، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس دور میں نوجوان نسل کے درمیان بھی ان کے پروگرام اور اداکاری کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

بڑی کلمیں، پینٹ شرٹ پہنے معین اختر کی یہ یادگار تصویر ان کے چاہنے والوں کو افسردہ کر دیتی ہے۔

مشہور گلوکار اور پاکستان کا ستارہ نصرت فتح علی خان، جن کی گائیکی اور قوالی دنیا بھر میں اپنا ایک نام رکھتی تھی۔

بچپن کی اس تصویر میں نصرت فتح علی خان کافی صحت مند اور خوش دکھائی دے رہے ہیں، ان کی یہ تصویر بھی ان کے چاہنے والوں کو ان کی یاد دلاتی ہے۔

انسانیت کا مسیحا جس نے اپنی پوری زندگی انسانیت کے لیے وقف کر دی۔ عبدالستار ایدھی کا شمار دنیا کی عظیم شخصیات میں ہونے لگا تھا۔ لیکن سفر کی شروعات انہوں نے جوانی کے دور سے ہی کی تھی۔

اور جوانی کی یہ تصویر بھی کافی دلچسپ اور کئی لوگوں کے لیے حیرانی کا باعث بن جاتی ہے۔آنکھوں میں موجود گہرائی، چہرے پر موجود نور اور داڑھی اور سر پر موجود ٹوپی بتا رہی ہے کہ نوجوان کچھ کر گزرنے کا عزم رکھتا ہے۔

اس تصویر میں موجود یہ شخصیات وہ ہیں، جو مشہور اداکارہ بھی بنیں اور ان کی بہنوں نے بھی اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔

سنبل شاہد کی یاد اس لیے بھی آتی ہے کیونکہ وہ اپنے بیٹے کے انتقال پر ٹوٹ گئی تھیں۔ اداکارہ کا مسکراتا چہرا، خوش اخلاق اور بہترین انداز بیان سب کے دل موہ لیتا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ جب کبھی کوئی ان سے بات کرتا تو ان کا دل بھی خوش ہو جاتا تھا۔ سنبل کی تصویر بھی ان کے مداحوں کو ان کی یاد دلا دیتی ہے۔

دو چوٹیوں والی یہ مشہور شخصیات کوئی اور نہیں بلکہ برصغیر کی مشہور گلوکار لتا منگیشکر ہیں۔

لتا منگیشکر صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی بے انتہا مقبول تھیں، ان کی بچپن کی اس تصویر میں معصومیت اور خوبصورتی کو دیکھا جا سکتا ہے، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ ننھی پری بہت کچھ کر جائے گی۔

موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے والا یہ ستارہ کوئی اور نہیں بلکہ جنید جمشید ہے۔ اگرچہ شروعات موسیقی سے ہوئی مگر زندگی کا اختتام ایک نعت خواں اور تبلیغی رہنما کے طور پر ہوا۔

یہی وجہ ہے کہ جنید جمشید کی زندگی کئی پاکستانیوں سمیت انسانوں کو تبدیل کر رہی ہے۔

چہرے پر معصومیت، بچپن کی مسکراہٹ بکھیرے جنید اپنے بچپن کے لمحات کو اس تصویر میں خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

Marhoom Shakhsiyat Ki Bachpan Ki Tasveer

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Marhoom Shakhsiyat Ki Bachpan Ki Tasveer and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Marhoom Shakhsiyat Ki Bachpan Ki Tasveer to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   8150 Views   |   08 Jan 2023
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

بچپن میں دوچوٹیاں باندھنا پسند تھا ۔۔ مرحوم شخصیات، جن کی پرانی تصاویر نے سب کو جذباتی کر دیا

بچپن میں دوچوٹیاں باندھنا پسند تھا ۔۔ مرحوم شخصیات، جن کی پرانی تصاویر نے سب کو جذباتی کر دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچپن میں دوچوٹیاں باندھنا پسند تھا ۔۔ مرحوم شخصیات، جن کی پرانی تصاویر نے سب کو جذباتی کر دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔