اگر کیرئیر کا سوچتی رہیں گی تو ماں کب بنیں گی۔۔ بشریٰ انصاری کا خواتین کو اہم مشورہ

“عورتوں کو اللہ نے بہت سی صلاحیتوں سے نوازا ہے وہ چاہیں تو ایک وقت میں بہت سے کام کرسکتی ہیں۔ میں نے بھی ٹی وی پر کام کیا لیکن ساتھ ساتھ ہاؤس وائف کے طور پر گھر میں بھی سارے فرائض ادا کیے۔ ماں کے طور پر بچوں کی پرورش کی، ان کو اسکول بھیجا، کھانے پکائے اس کے علاوہ وہ سب کام کیے جو آج گھر میں ایک عام عورت کرتی ہے“

یہ کہنا ہے پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ اور معروف میزبان بشریٰ انصاری کا جنھوں نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شرکت کی اور اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آج کے دور کی خواتین کو بھی کیرئیر کے ساتھ ساتھ ماں بننے کا مشورہ دیا۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ وہ شوبز انڈسٹری کی اداکاراؤں کو بھی یہی مشورہ دیتی ہویں کہ اپنے کرئیر کے دوران ہی شادی کرکے بچے پیدا کرلیں، اگر آپ یہ سوچیں گے کہ بچہ آنے کے بعد کام رُک جائے گا تو کبھی گھر نہیں بن سکے گا۔ صرف میں ہی نہیں بلکہ ہمارے دور کی دیگر اداکارائیں روبینہ اشرف، صبا حمید نے اپنے کام کے ساتھ بچوں کی پرورش بھی کی ہے

بشریٰ انصاری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’اللہ نے خواتین کو بہت زیادہ صلاحیتوں سے نوازا ہے، لڑکیاں اگر چاہیں تو ایک وقت میں بہت سارے کام کرسکتی ہیں۔ اس سلسلے میں انھوں نے اپنی والدہ کی مثال بھی دی کہ کس طرح گھریلو خاتون ہونے کے ساتھ انھوں نے مصوری کی اور سلائی کڑھائی بھی کی۔ بشریٰ کا کہنا تھا کہ خواتین کو وقت نہیں ضائع کرنا چاہیے۔

Bushra Ansari Advice For Working Women

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bushra Ansari Advice For Working Women and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bushra Ansari Advice For Working Women to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2285 Views   |   11 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

اگر کیرئیر کا سوچتی رہیں گی تو ماں کب بنیں گی۔۔ بشریٰ انصاری کا خواتین کو اہم مشورہ

اگر کیرئیر کا سوچتی رہیں گی تو ماں کب بنیں گی۔۔ بشریٰ انصاری کا خواتین کو اہم مشورہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر کیرئیر کا سوچتی رہیں گی تو ماں کب بنیں گی۔۔ بشریٰ انصاری کا خواتین کو اہم مشورہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔