گوشت کو ہضم کرنے کے لیئے چٹنی کا استعمال ۔۔ جانیں 3 ایسی چٹنیاں جو باآسانی قربانی کے گوشت سے تیار کھانوں کو ہضم کرے

عید کے بعد تقریباً ہر گھر میں گوشت کی مختلف ڈشز بننا شروع ہوجاتی ہیں، جس سے بدہضمی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور کچھ لوگوں کو تو اس قدر ہاضمے کا مسئلہ ہوجاتا کہ انہیں ہسپتال ہی لے جانا پڑتا ہے۔ اسلیئے آج ہم آپ کو 3 ایسی چٹنیاں بتا رہے ہیں جو گوشت کو باآسانی ہضم کرنے میں آپ کی مدد کریں گی۔

نمبر 1 املی کی چٹنی:

املی کی چٹنی ہاضمے کے لئے بہت اچھی ہوتی ہے۔ یہ خون کے بہاؤ کو بھی بہتر کرتی ہے، جو ہماری دل کی صحت کے لئے بھی بہت اچھا ہوتا ہے۔

بنانے کا طریقہ:

املی کو تین سے چار گھنٹے کے لئے بھگو دیں پھر اس کو چھان لیں اور گھٹلیاں الگ کرلیں، پھر کڑاہی میں چھانی ہوئی املی ڈال کر ساتھ پانی شامل کریں اور اس کو پکائیں۔ اس میں آدھا چمچ نمک،کٹی ہوئی لال مرچ، بھنا ہوا زیرہ اور سونٹھ کو شامل کریں اور اس کو 15 منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد اس میں چینی شامل کریں، املی کی چٹنی تیار ہے۔

نمبر 2 آلو بخارے کی چٹنی:

آلو بخارے میں موجود تمام وٹامنز ہماری مجموعی صحت کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔ اس کی بنی چٹنی ہمارے ہاضمے کے لئے بہت اچھی ہوتی ہے۔

بنانے کا طریقہ:

کڑاہی میں آلو بخارا اور پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں پھر 2 چٹکی لال مرچ، 2 چٹکی زیرہ پاوڈر اور 1 چٹکی کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ آلو بخارے کو اچھی طرح گلا لیں۔ اب اس میں ایک کپ چینی شامل کریں۔ جیسے جیسے ہم اسے پکائیں گے یہ گاڑا ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ اس میں ایک چمچ سرکہ شامل کریں۔ آلو بخارے کی چٹنی تیار ہے۔

نمبر 3 پودینے کی چٹنی:

پودینہ کو ہاضمہ کی وجہ سے مقبولیت حاصل ہے اور ہم ہاضمے کے لئے پودینہ کا استعمال کرتے ہیں۔ اسکے علاوہ اناردانہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو ہمارے ہاضمہ کے لئے بہترین ہے۔

بنانے کا طریقہ:

اس چٹنی کو بنانے کے لئے بلینڈر کی بجائے ڈنڈے کنڈے کی ضرورت ہوگی کیونکہ اس سے ذائقہ میں فرق نہیں آتا۔
سب سے پہلے انار دانہ کو کوٹ لیں، پھر اس میں 2 پیاز اور 3 ٹماٹر ڈال کر پیس لیں۔ اس کے بعد 4 ہری مرچ اور پودینہ کو شامل کریں۔ نمک حسب ذائقہ استعمال کریں۔ ان تمام چیزوں کو اچھی طرح پیس لینے کے بعد آپ کی چٹنی تیار ہوگی۔ اس چٹنی سے نہ صرف آپ کا وزن کم ہوگا بلکہ گوشت کے ساتھ استعمال کرنے سے آپ کا ہاضمہ بھی ٹھیک ہوگا۔/p

Gosht Hazam Karne Wali Chatni

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Gosht Hazam Karne Wali Chatni and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gosht Hazam Karne Wali Chatni to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2939 Views   |   03 Jul 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

گوشت کو ہضم کرنے کے لیئے چٹنی کا استعمال ۔۔ جانیں 3 ایسی چٹنیاں جو باآسانی قربانی کے گوشت سے تیار کھانوں کو ہضم کرے

گوشت کو ہضم کرنے کے لیئے چٹنی کا استعمال ۔۔ جانیں 3 ایسی چٹنیاں جو باآسانی قربانی کے گوشت سے تیار کھانوں کو ہضم کرے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گوشت کو ہضم کرنے کے لیئے چٹنی کا استعمال ۔۔ جانیں 3 ایسی چٹنیاں جو باآسانی قربانی کے گوشت سے تیار کھانوں کو ہضم کرے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔