ایک ساتھ 6 کیلے کھانے سے کیا ہوتا ہے ۔۔ زیادہ کیلے کھانے سے آپ کی صحت پر کیسے اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانئے

کیلا ایک غذائیت سے بھرپور بہترین پھل ہے جو ہماری صحت کو بہترین بنا دیتا ہے۔ کیلے میں شامل پوٹاشیم اور پیسٹین (فائبر کی ایک قسم)۔
یہ پھل پوٹاشیم اور پیسٹین (فائبر کی ایک قسم) سے بھرپور ہوتا ہے اور اس کے ذریعے جسم کو میگنیشیم، وٹامن سی اور بی سکس بھی مل جاتے ہیں۔
کھیلوں میں موجود کھلاڑی بالخصوص فٹ بالر کیلے کا استعمال خاص طور پر کرتے ہیں کیونکہ یہ اُن کی انرجی کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
لیکن کیا آپ نے ایسا کبھی سنا ہے کہ ایک دن میں بہت زیادہ کیلےکھانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے بلکہ ایک جگہ یہ بھی تصور کیا گیا کہ ایک ہی وقت میں 6 سے زائد کیلے کھانا موت کا باعث بھی بن سکتا ہے، کیا یہ واقعی سچ ہے؟

یقیناً یہ بات سننے میں بہت عجیب ہے کہ بھلا زیادہ کیلے کھانے سے انسان کی جان کو خطرہ لاحق ہوجائے۔
درحقیقت کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ کیلے میں موجود پوٹاشیم ایک ایسا جز ہے جو موت کی وجہ بن سکتا ہے، یعنی 6 کیلوں کے استعمال سے اتنا پوٹاشیم جزو بدن میں بن جاتا ہے جو موت کا سبب بن جاتا ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پوٹاشیم کتنا خطرناک جز ہے؟ حقیقت میں تو یہ زندگی کے لیے انتہائی ضروری ہے جو کہ جسم کے ہر خلیے میں پایا جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق خلیے کے افعال کے لیے پوٹاشیم برقی رو بنانے میں مدد دیتا ہے، یہ دل کی دھڑکن کو مستحکم رکھنے کے ساتھ لبلبے سے انسولین کے اخراج کو حرکت میں لاکر بلڈشوگر بھی کنٹرول کرتا ہے اور سب سے اہم یہ بلڈپریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔

دوسری جانب جسم میں پوٹاشیم کی بہت کم یا زیادہ مقدار سے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوتی ہے اس کیے علاوہ پیٹ میں درد، اُلٹی اور ہیضے جیسے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

وہیں بہت سے ماہرین کہیتے ہیں کہ کیلے سے حاصل ہونے والے پوٹاشیم کے جسم میں بڑھ جانے سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔

درحقیقت پوٹاشیم کی سطح دل کی حرکت روک دینے تک بڑھانے کے لیے ایک شخص کوپورے ایک دن میں 400 کیلے کھانے ہوں گے جو کہ ناممکن ہے، تو اس لیے یہ طے ہے کہ کیلا خطرناک نہیں ہے بلکہ صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند پھل ہے۔

لیکن یہ بھی خیال رہے کہ کیلوں کا استعمال اعتدال میں رہ کر کیا جائے تو اس سے کسی قسم کے مضر اثرات صحت پر نہیں پڑیں گے۔تاہم اگر ایک وقت میں بہت زیادہ مقدار میں کیلا کھالیا جائے تو سردرد اور غنودگی کا باعث بن سکتا ہے۔

Aik Sath 6 Kele Khane Se Kia Hota Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Aik Sath 6 Kele Khane Se Kia Hota Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aik Sath 6 Kele Khane Se Kia Hota Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2536 Views   |   07 Apr 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ایک ساتھ 6 کیلے کھانے سے کیا ہوتا ہے ۔۔ زیادہ کیلے کھانے سے آپ کی صحت پر کیسے اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانئے

ایک ساتھ 6 کیلے کھانے سے کیا ہوتا ہے ۔۔ زیادہ کیلے کھانے سے آپ کی صحت پر کیسے اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایک ساتھ 6 کیلے کھانے سے کیا ہوتا ہے ۔۔ زیادہ کیلے کھانے سے آپ کی صحت پر کیسے اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔