سفید بال توڑنے سے کالے بال جلدی سفید ہو جاتے ہیں؟ بالوں کے بارے میں 6 ایسے غلط نظریات جن پر عمل کرکے آپ بالوں سے محروم بھی ہو سکتے ہیں

بال انسان کی شخصیت کا ایک لازم حصہ ہوتے ہیں خوبصورت اور صحت مند چمکدار بال شخصیت کو چار چاند لگا دیتے ہیں اور اگر یہی بال کمزور اور بے رونق ہوں تو پوری شخصیت کو غیر متاثر کن کر دیتے ہیں- بالوں کے حوالے سے ہم میں سے ہر کوئی بزرگوں کے استعمال کیے ہوئے ٹوٹکوں پر آنکھیں بند کر کے عمل کرتا نظر آتا ہے یہ علیحدہ بات ہے کہ ان کی سچائی کو جانچنے کا کوئی طریقہ موجود نہیں ہوتا ہے- آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ غلط مفروضوں کے بارے میں بتائيں گے جن پر ہم لوگ آنکھیں بند کر کے عمل تو کرتے ہیں مگر حقیقت میں یہ غلط ہوتے ہیں-

1: چاند کی شروع کی تاریخوں میں بال کٹوانے سے بال لمبے ہوتے ہیں

عام طور پر بال لمبے کرنے کے شوقین افراد اکثر بالوں کو تھوڑا تھوڑا چاند کی شروع کی تاریخوں میں صرف اس لیے کٹواتے ہیں کہ بال تیزی سے بڑھیں جب کہ حقیقت یہ ہے کہ بالوں کی نمو جڑوں سے ہوتی ہے اور سروں سے اس کو ترشوانے سے اس کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا- یہاں تک کہ گنجا ہونے سے بھی بال اچھے نہیں نکلتے کیوں کہ بالوں کی صحت کا راز ان جڑوں میں ہوتا ہے جو کہ کھوپڑی میں موجود ہوتی ہے اس وجہ سے بار بار بال ترشوا کر خود کو گنجا مت کریں-

2: بالوں کو خشک کرنے کے لیے ہئیر ڈرائير کا استعمال بالوں کو کمزور کر دیتا ہے

بڑے بوڑھے شائد بجلی کے بل میں اضافے کے خیال سے ساری عمر ہئير ڈرائير کے استعمال سے منع کرتے رہے یہاں تک کہ ہم سب کو بھی یہ محسوس ہونے لگا کہ بالوں کو خشک کرنےکے لیے ہئير ڈرائير کا استعمال بالوں کو جلا ڈالتا ہے- مگر حقیقت اس کے قطعی برعکس ہے کیوں کہ ماہرین کے مطابق زیادہ دیر تک بالوں کے گیلے رہنے کے سبب ان کے اوپر کی چمک ماند پڑ سکتی ہے اور گیلے رہنے سے بال کمزور اور پتلے ہو جاتے ہیں-

3: شیمپو بار بار بدلتے رہنا چاہیے

اکثر لوگ اس بات کا مشورہ دیتے نظر آتے ہیں کہ شیمپو کے برانڈ کو اکثر تبدیل کرتے رہنا چاہیے کیوں کہ اگر بالوں کو ایک ہی قسم کے شیمپو کی عادت پڑ جائے تو ان کی نمو پر فرق پڑتا ہے- جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بال تو ہمارے ناخنوں کی طرح مردہ خلیات پر مشتمل ہیں تو پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ مردہ چیز کو کسی کی عادت ہو جائے لہٰذا یاد رکھیں کہ شیمپو صرف بالوں کی صفائی کے لیۓ استعمال ہوتا ہے اس سے اس کی نمو پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے-

4: بالوں میں خشکی کا حل تیل لگانا ہے

بالوں کی خشکی کو دیکھ کر ہر کوئی یہی مشورہ دیتے ہوئے نظر آتا ہے کہ بالوں میں تیل لگاؤ اور اس خشکی کا سبب کھوپڑی کی خشکی ہے جس کو تیل لگانے سے دور کیا جا سکتا ہے جب کہ حقیقت بالوں میں خشکی کا سبب کھوپڑی کی جلد کا زیادہ چکنا ہونا ہوتا ہے جو کہ تیل لگانے سے مزید بھی بڑھ سکتا ہے-

5: بار بار کنگھی کرنے سے بال صحت مند ہوتے ہیں

لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ بار بار کنگھی کرنے سے بال صحت مند ہوتے ہیں اس کی جڑوں کو زیادہ توانائی ملتی ہے- مگر یہ بات حقیقت سے خالی ہے کیوں کہ بار بار کنگھی کرنے سے بال نہ صرف جلدی میلے ہو جاتے ہیں بلکہ کمزور بھی ہو سکتے ہیں اس سے ان کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے-

6: سفید بال توڑنے سے کالے بال جلدی سفید ہو جاتے ہیں

عمر کے ساتھ اگر انسان کا ایک آدھ بال سفید ہونے لگے تو لوگ کہتے ہیں کہ اس بال کو توڑنا نہیں چاہیے ہے کیوں کہ اگر اس بال کو توڑا جائے تو اس کی جگہ پر دگنے کالے بال سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں کیوں کہ ہر بال کا رنگ اس پگمنٹ کی وجہ سے ہوتا ہے جو اس میں موجود ہوتا ہے اور ایک بال کے رنگ کا اثر دوسرے پر نہیں پڑتا ہے-

Balon Se Mutaaliq Ghalat Nazriyat

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Balon Se Mutaaliq Ghalat Nazriyat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balon Se Mutaaliq Ghalat Nazriyat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zainab  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2789 Views   |   30 Mar 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Zainab is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zainab is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

سفید بال توڑنے سے کالے بال جلدی سفید ہو جاتے ہیں؟ بالوں کے بارے میں 6 ایسے غلط نظریات جن پر عمل کرکے آپ بالوں سے محروم بھی ہو سکتے ہیں

سفید بال توڑنے سے کالے بال جلدی سفید ہو جاتے ہیں؟ بالوں کے بارے میں 6 ایسے غلط نظریات جن پر عمل کرکے آپ بالوں سے محروم بھی ہو سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سفید بال توڑنے سے کالے بال جلدی سفید ہو جاتے ہیں؟ بالوں کے بارے میں 6 ایسے غلط نظریات جن پر عمل کرکے آپ بالوں سے محروم بھی ہو سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔