بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے نمک کے علاوہ اور کون سی چیز کا استعمال انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟ جانیئے کہیں دیر نہ ہو جائے

بلڈ پریشر یا ہائپر ٹینشن ایک خطرناک بیماری ہے جس سے دنیا بھر میں کروڑوں لوگ متاثر ہوتے ہیں یہ دل سے جڑی شریانوں کو متاثر کرتا ہے جس کی وجہ سے اسٹروک اور دل کے دورے کا خطرہ ہوتا ہے ساتھ ہی یہ دماغی شریاںوں کو بھی خطرناک حد تک متاثر کرتا ہے۔
بلڈ پریشر کو دوائیاں استعمال کرے بنا کم کیا جا سکتا ہے جس کے لئے آپ کو بتائے گئے طریقے اپنانے ہوں گے۔

سوڈیم کی مقدار

بہت سی تحقیقات اور مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ غذا میں سوڈیم کی زیادہ مقدار ہائی بلڈ پریشر کی وجہ بنتی ہے اور یہ اس قدر خطرناک ہے کہ اگر اس کا استعمال ختم نہ کیا جائے تو فالج کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے نمکین پروسیسڈ فوڈز کی مقدار کو محدود کر کے اور نمک کے استعمال کو ختم کر کے ہائی بلڈ پریشر کو قدرتی طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔

پوٹاشیم کی مقدار

سوڈیم کی کمی کے ساتھ ساتھ اگر غذا میں پوٹاشیم کی مقدار کو بڑھا کر بھی بلڈ پریشر کو کم کیا جا سکتا ہے پوٹاشیم ایک ایسا غذائی جُز ہے جو ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بےحد فائدے مند ہے اس کے لئے پوٹاشیم سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کرنا ہوگا جن میں ہری سبزیاں، ٹماٹر، آلو، شکرقندی، کیلے، دودھ دہی اور گری دار میوے شامل ہیں۔

ورزش

ہمارے جسم میں موجود ہر بیماری کو دور کرنے کے لئے ورزش کا سب سے اہم کردار ہوتا ہے تحقیق کے مطابق ہر شخص کو روزانہ کم سے کم 30 منٹ اور زیادہ سے زیادہ 45 منٹ ورزش کرنی چاہیئے، یہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بھی بےحد ضروری ہے ساتھ ہی 40 منٹ تک چہل قدمی کو عادت بنائیں۔

مشروبات اور تمباکو نوشی

ایسے مشروبات جس میں سوڈیم کی وافر مقدار موجود ہو اور تمباکو نوشی ترک کرنا سب سے اہم ہے کیونکہ یہ دونوں ہی بلڈ پریشر بڑھانے کی وجہ بنتے ہیں الکوہل اور سگریٹ میں موجود نکوٹین دونوں کی شریانوں کو متاثر کرتے ہیں اور بلڈ پریشر کو بڑھاتے ہیں۔

چینی کا استعمال

حالیہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صرف نمک کا استعمال ہی نہیں بلکہ کاربوہائیڈریٹ کا استعمال بھی بلڈ پریشر بڑھانے کی وجہ بن سکتا ہے نمک اور چینی دونوں اشیاء کے استعمال کو کم یا ترک کر دینے سے بلڈ پریشر کی سطح کو منظم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، سفید چینی کے استعمال کو ترک کر کے اس کے بدلے گُڑ یا شہد استعمال کیا جا سکتا ہے، ہائی بلڈ پریشر سے متاثرہ مریضوں کو ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ وہ کم کارب والی غذاؤں کا استعمال کریں۔

Bp Ke Mareezon Ke Liye Nuqsan Dah Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bp Ke Mareezon Ke Liye Nuqsan Dah Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bp Ke Mareezon Ke Liye Nuqsan Dah Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   13043 Views   |   16 Aug 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 April 2024)

بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے نمک کے علاوہ اور کون سی چیز کا استعمال انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟ جانیئے کہیں دیر نہ ہو جائے

بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے نمک کے علاوہ اور کون سی چیز کا استعمال انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟ جانیئے کہیں دیر نہ ہو جائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے نمک کے علاوہ اور کون سی چیز کا استعمال انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟ جانیئے کہیں دیر نہ ہو جائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔