عید الاضحیٰ پر چٹخارے دار پکوان کھانے ہیں لیکن صحت بھی برقرار رکھنی ہے، جانیئے صحت مند طریقے سے عید الاضحیٰ منانے کے چند اہم نکات

بکرا عید پر قربانی کرنے کے بعد خاندان اور دوست احباب کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنے اور مزیدار پکوان سے لُطف اندوز ہونے کا وقت آ گیا ہے، ہر گھر میں ہی خوب محفلیں جمتی ہیں اور بار بی کیو بھی کیا جاتا ہے لیکن یاد رکھیں کہیں آپ اپنی صحت نہ کھو بیٹھیں۔
ہمارے گھروں میں اتنے ذائقے دار پکوان اور بہترین دسترخوان سجتے ہیں کہ ہم اپنی صحت کا خیال کیے بنا بہت زیادہ ہی گوشت، مرچوں اور تیل والے پکوان مزے لے لے کر چٹ کر جاتے ہیں، لیکن اب ایسا نہیں! آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں چند ایسی احتیاطی تدابیر جن کو اختیار کر کے آپ اس عید کر سکیں گے بھرپور تفریح مگر صحت کے ساتھ۔
بس ہمارے بتائے نکات پر عمل کریں اور صحت کے چند اُصولوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے عید منائیں، آیئے جان لیتے ہیں وہ کون سے اہم نکات ہیں جن عمل کر کے آپ رکھ سکتے ہیں اپنا خیال۔

عید قرباں صحت مند طریقے سے منانے کے چند اہم نکات

ہلکا مگر صحت بخش ناشتہ

بکرا عید کے دِنوں میں دوپہر سے لے کر رات کے کھانے تک گوشت وغیرہ کا استعمال تو لازمی ہوتا ہے اس لئے صبح کی غذا ہلکی مگر صحت بخش رکھیں یعنی دودھ پی لیں چند پھل کھا لیں ایسی غذا لیں جس میں وٹامنز اور منرلز موجود ہوں، یعنی صبح صبح تیل والا سالن، پراٹھا اور مرچ مصالحے والے پکوان کا استعمال نہ کریں۔

احتیاط کے ساتھ اور بھوک کے مطابق کھائیں

بکرا عید میں بہت ہی لذیذ پکوان تیار کئے جاتے ہیں اور اکثر تو ایک وقت میں کئی قسم کے پکوان تیار ہوتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ بھول جائیں کہ آپ کو کتنی بھوک ہے اور ضرورت سے زیادہ کھا لیں، اس سے نہ صرف آپ کا نظامِ ہاضمہ خراب ہوگا بلکہ صحت پر اور بھی کئی منفی نتائج آئیں گے، اس لئے کم کھائیں اور احتیاط کرتے ہوئے کھائیں۔

کھائیں مگر بانٹ کر

کہتے ہیں کہ بانٹ کر کھانا آپ کے رزق میں اضافے کا سبب بنتا ہے، اس لئے اپنے دسترخوان پر دوسروں کو بھی شریک کریں اور جو بھی کھائیں دوسروں کو بھی کھلائیں یہ ہماری اخلاقی فرض ہے اور اس طرح ہم بہت زیادہ بھی کھانے سے گریز کریں گے۔

گرِل فوڈ کھائیں

تیل والے روائتی پکوان جیسے قورمہ، کڑاہی گوشت کے سالن وغیرہ میں چکنائی اور تیل کی مقدار گرِل فوڈ کے مقابلے میں گرِل فوڈ میں تیل و چکنائی بہت کم ہوتی ہے اس لئے اگر کھانا ہی ہے تو اس کا انتخاب کریں۔

زیادہ کھانے سے گریز کریں

سب سے اہم بات یہ ہے کہ کچھ بھی کھائیں اپنی صحت کو مدِنظر رکھتے ہوئے کھائیں نہ کہ بس کھاتے ہی چلے جائیں اگر زیادہ تیل والا کھانا کھایا ہے تو گرین ٹی پی لیں، اگر ایک وقت زیادہ کھا لیا ہے تو دوسرے وقت کا کھانا چھوڑ دیں بلکہ اس کے بجائے پھل کھا لیجیئے کیونکہ کھانے میں بے احتیاطی ہی ہمیں بیمار کرتی ہے۔
تو بس پھر ہماری بتائی ہوئی ان باتوں پر عمل کریں اور پائیں عید پر خوشیاں اور صحت ساتھ ساتھ۔

Eid Ul Adha Manane Ke Ahm Nukat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Eid Ul Adha Manane Ke Ahm Nukat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Eid Ul Adha Manane Ke Ahm Nukat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3093 Views   |   20 Jul 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 April 2024)

عید الاضحیٰ پر چٹخارے دار پکوان کھانے ہیں لیکن صحت بھی برقرار رکھنی ہے، جانیئے صحت مند طریقے سے عید الاضحیٰ منانے کے چند اہم نکات

عید الاضحیٰ پر چٹخارے دار پکوان کھانے ہیں لیکن صحت بھی برقرار رکھنی ہے، جانیئے صحت مند طریقے سے عید الاضحیٰ منانے کے چند اہم نکات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عید الاضحیٰ پر چٹخارے دار پکوان کھانے ہیں لیکن صحت بھی برقرار رکھنی ہے، جانیئے صحت مند طریقے سے عید الاضحیٰ منانے کے چند اہم نکات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔